حکومت جنوبی پنجاب کی ترقی کیلئے اقدامات کررہی ہے، ندیم قریشی

  حکومت جنوبی پنجاب کی ترقی کیلئے اقدامات کررہی ہے، ندیم قریشی

  

 ملتان (نیوز رپورٹر) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات و ثقافت و ترجمان حکومت پنجاب محمد ندیم قریشی نے کہا ہے کہ ملکی ترقی اور خوشحالی کیلئے کرپشن اور بدعنوانی کے کینسر کا خاتمہ بیحد ضروری ہے۔ جنوبی پنجاب میں ترقی کے سفر کو تیز کرنے کیلئے ایڈیشنل چیف سیکرٹری اور ایڈیشنل آئی جی کے بعد مختلف محکموں کے انتظامی سیکرٹریز نے ذمہ داریاں سنبھال کر کام کا آغاز کر دیا(بقیہ نمبر2صفحہ6پر)

 ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ بزدار حکومت جنوبی پنجاب کی ترقی، خوشحالی اور خودمختاری کے لیے زبانی جمع خرچ کی بجائے عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہے۔ ترجمان حکومت پنجاب نے کہا کہ اس علا قے کے لوگوں کو جدید سہولتوں کی فراہمی بزدار حکومت کی ترجیح ہے جس کے لیے سارے ممکنہ وسائل فراہم کیے جا ر ہے ہیں۔رکن صوبائی اسمبلی نے مزید کہا کہ افراتفری اور نا امیدی پھیلانے والوں کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں ملے گا کیوں کہ عوام حکومتی پالیسیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ محمد ندیم قریشی نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت میں ادارے مستحکم اور مضبوط ہو رہے ہیں اور سیاسی عدم استحکام پیدا کرنے کی سازشیں کرنیوالے عناصر ناکام و نا مراد ہوں گے۔

ندیم قریشی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -