بہاولپورپراونشل ہائی وے، سب  انجینئر جائیدادیں بنانے میں سب  سے آگے، تبادلہ رکوانے کی بھی کوشش

  بہاولپورپراونشل ہائی وے، سب  انجینئر جائیدادیں بنانے میں سب  سے آگے، ...

  

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) پروانشل ہائی وے بہاولپورڈویژن میں تعینات سب انجینئر عبدالجاوید عرصہ20 سال سے ایک ہی اسٹیشن پرتعینات  ہے اس عرصہ تعیناتی کے دوران اس نے مقامی سیاستدانوں کوخوش کر(بقیہ نمبر10صفحہ6پر)

کے خوب لوٹ مارکی گئی ذرائع کے مطابق موصوف نے شہبازٹاؤن میں جائیدادیں بھائیوں کے نام پرمنتقل کرارکھی ہے وہاں پران کیساتھ بزنس میں بھی پارٹنرہے بہاولپورشہرکے مختلف ٹاؤنز میں بھی پلاٹ خریدرکھے ہیں موصوف کے بارے میں یہ بھی معلوم ہواہے اس نے کروڑوں روپے کی بے نامی جائیداد بھی بنارکھی ہے 20 سال کاعرصہ گزرنے کے بعدسیکرٹری سی اینڈڈبلیوپنجاب نے اس کاتبادلہ بہاولپورسے رحیم یارخان کیاتووہ رحیم یارخان میں حاضری دینے کی بجائے مقامی سیاستدان کے ڈیرے پرحاضری دینے پہنچ گیا اورتبادلہ رکوانے کیلئے ہاتھ پاؤں ماررہاہے اس سلسلہ میں انجینئرعبدالجاوید نے کہاکہ تما م ترالزمات کی انکوائری اینٹی کرپشن کرچکی ہے اورتبادلہ کے بعدچارج بھی لے لوں گا۔

کوشش

مزید :

ملتان صفحہ آخر -