ملتان، ایپکا ایکسائز الیکشن میں شاہین گروپ بلامقابلہ منتخب

  ملتان، ایپکا ایکسائز الیکشن میں شاہین گروپ بلامقابلہ منتخب

  

 ملتان: (نیوز رپورٹر) ایپکا ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن یونٹ کے انتخابات میں شاہین گروپ کے عہدے داروں نے بلامقابلہ منتخب ہو کر ایک بار پھر میدان مار لیا۔ تفصیل کے مطابق ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نارکوٹیکس ایپکا یونٹ کے الیکشن برائے سال 2020-22 کا شیڈول(بقیہ نمبر4صفحہ6پر)

 12اگست کو جاری کیا گیا تھا جس کے مطابق کاغذات نامزدگی کی ا?خری تاریخ 24 اگست مقرر تھی زبیر خان کی طرف سے سول جج کی عدالت سے حکم امتناعی کے باعث کاغذات نامزدگی کا مرحلہ تاخیر کا شکار ہوا اور فاضل جج کی عدات سے سٹے ا?رڈر 7 اگست کو ختم کرتے ہوئے الیکشن کرانے کی اجازت دے دی گئی جس کے بعد شاہین گروپ کے عہدے داروں نے 8اگست کو کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے جبکہ ان کے مقابلے میں کسی بھی گروپ نے کاغذ جمع نہیں کرائے اس طرح شاہین گروپ کے تمام عہدے دار بلامقابلہ منتخب قرار پائے۔ نتائج کا اعلان الیکشن کمشنرز مہر اجمل سیال اور عارف بھٹہ نے سینئر نائب صدر اول مختیار احمد راٹھور، مرکزی نائب صدر حامد رضا پیا، قاسم بھٹہ ایڈیشنل ڈپٹی سیکرٹری و دیگر کی موجودگی میں کیا جس کے مطابق چوہدری نیاز احمد ڈھلوں صدر، عامر جمال گجر سینئر نائب صدر اول، مسعود احمد قریشی سینئر نائب صدر دوئم، احمد رضا جونیئر نائب صدر اول، کاشف رضابلوچ جونیئر نائب صدر دوئم،جنرل سیکرٹری ریحان فاروق جاٹ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری زمن خان، فنانس سیکرٹری عدنان غفور، پریس سیکرٹری مہرین صدیقی، ا?فس سیکرٹری راوَ نعمان، سرپرست اعلیٰ میاں شوکت، چیئرمین ایپکا ایکسائز یونٹ ملک حسن عباس سپرا، چیئر مین مجلس عاملہ چوہدری عامر علی مان، وائس چیئر مین نعمان شہزاد اور وائس چیئر مین فرحان شاہ،وائس چیئر مین مجلس عاملہ ون راوَ راشد اور حافظ وارث وائس چیئر مین مجلس عاملہ ٹو بلامقابلہ منتخب قرار دئے گئے۔ بعد ازاں سینئر نائب صدر اول مختیار احمد راٹھور نے نومنتخب عہدے داران سے حلف بھی لیا۔

منتخب

مزید :

ملتان صفحہ آخر -