ہائیکورٹ ملتان بنچ، نیب ملتان کے کال  اپ نوٹس معطل حکام سے جواب طلب

  ہائیکورٹ ملتان بنچ، نیب ملتان کے کال  اپ نوٹس معطل حکام سے جواب طلب

  

 ملتان (خصو صی رپورٹر)ہائیکورٹ ملتان بنچ کے جج جسٹس طارق سلیم شیخ اور جسٹس انوار الحق پنوں پر مشتمل ڈویڑن بینچ نے نیب ملتان کے کال اپ نوٹس کو معطل کرتے (بقیہ نمبر5صفحہ6پر)

ہوئے نیب حکام سے جواب طلب کرلیا ہے۔ قبل ازیں فاضل عدالت میں محمد شفیق نے کونسل چوہدری طاہر محمود کے ذریعے موقف اختیار کیا کہ پٹشنر نے چند عرصہ قبل 2 کنال رقبہ مختلف مالکان سے خرید کر واپڈا ٹاون فیز تھری کے نام رجسٹری کرادی اور تمام پراسس قانونی طریقے سے مکمل ہوا اس  کے عوض واپڈا ٹاؤن تھری کی انتظامیہ نیکچھ پلاٹس کی فائلیں پٹشنر کو دے دیں۔مگر اب قومی احتساب بیورو نے محمد شفیق اور دیگر افراد کو کال اپ نوٹس جاری کر دیے ہیں جس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے معاہدے کے مطابق 20 کنال اراضی واپڈا ٹاون فیز تھری کو منتقل نہیں کی جو کہ سراسر غلط اور حقائق کے منافی ہے۔ آئندہ سماعت کے لیے نوٹس بعد میں جاری ہوگا۔

جواب طلب

مزید :

ملتان صفحہ آخر -