پینٹاگون اسلحہ ساز کمپنیوں کو نوازنے کیلئے جنگیں کراتاہے، ٹرمپ نے اعتراف کرلیا 

پینٹاگون اسلحہ ساز کمپنیوں کو نوازنے کیلئے جنگیں کراتاہے، ٹرمپ نے اعتراف ...

  

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ملکی دفاع کے ذمہ دار پینٹاگون پر الزام عائد کیا ہے کہ پینٹاگون اسلحہ ساز کمپنیوں کو نوازنے کیلئے جنگیں کراتا ہے جبکہ وہ اب امریکا کو نہ ختم ہونے والی جنگوں سے نکال رہے ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ وائٹ ہاؤس میں میڈیا بریفنگ کے دوران پینٹاگون پر برس پڑے اور پینٹاگون سے متعلق دنیا کے تاثر پر مہر ثبت کرتے ہوئے کہا کہ پینٹاگون کے اعلیٰ عہدیدار جنگوں کے علاوہ کچھ نہیں کرتے۔امریکی الیکشن پر نظر رکھنے والے ماہرین کا خیال ہے کہ صدر ٹرمپ کی جانب سے چین پر حملوں کے بعد پینٹاگون پر تنقید بھی انتخابی مہم کا حصہ ہے۔ قبل ازیں امریکی ڈیموکریٹک جماعت کے صدارتی امیدوار جوبائیڈن نے کہا تھا کہ موجودہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ تشدد کو نہیں روک سکتے کیونکہ برسوں انہوں نے خود لوگوں کو مشتعل کیا ہے۔ جو بائیڈن نے ڈونلڈ ٹرمپ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ملک گیر مظاہروں کے دوران افراتفری، یہ ٹرمپ کا امن و امان ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے بہت پہلے ملک میں اخلاقی قیادت کو ختم کردیا تھا اور وہ تشدد روکنے کے بھی اہل نہیں کیونکہ خود لوگوں کو تشدد پر اکسانے میں ملوث ہیں۔ کیا کسی کو یقین ہے ڈونلڈ ٹرمپ کو دوبارہ صدر منتخب کیا جائے توتشدد کم ہوگا؟۔ جلاؤ گھیراؤ، لوٹ مار اور تشدد کرنا احتجاج نہیں، کارروائی ہونی چاہیے تھی۔

ٹرمپ اعتراف

مزید :

صفحہ اول -