ناقص خارجہ پالیسیوں کی بدولت ملک تنہارہ گیا ہے، سینیٹر سراج الحق 

ناقص خارجہ پالیسیوں کی بدولت ملک تنہارہ گیا ہے، سینیٹر سراج الحق 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ایبٹ آباد(نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومتی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے خارجہ معاذ پر پاکستان تنہا کھڑا ہے  حکومت مسئلہ کشمیر پر عوام کو مطمئن کرنے کیلئے اچھل کود کر رہی ہے مقبوضہ کشمیر پر قبضے کے بعد مظفر آباد کو بھی خطرہ لاحق ہو گیا ہے  حکومت کی ترجیحات میں مقبوضہ کشمیر یا آزاد کشمیر نہیں ہے ایک خاموش مفاہمت کے تحت اُدھر تم اور اِدھر ہم کی پالیسی پر گامزن ہیں یحیٰ خان نے بنگلہ دیش بنایا تھا اور موجودہ حکومت نے مقبوضہ کشمیر  کو کھویا ہے موجودہ حکومت نے اپنے اعلانات اور منشور کی مکمل طو رپر نفی کی ہے اور دو سالوں کے دوران کچھ بھی نہیں کر سکی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق ضلعی امیر ایبٹ آباد  عبدالرزاق عباسی کے والد کی وفاتحہ خوانی کے موقع پر ان کی رہائش گاہ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا امیر جماعت اسلامی  سراج الحق  نے کہا کہ موجودہ حکومت نے اعلان کیا تھا کہ ہم  کروڑ لوگوں کو روزگار دیں گے جبکہ اس کے برعکس 35لاکھ بے روزگار ہو گئے ہیں انہوں نے کہا تھا پچاس لاکھ گھر بنائیں گے مگر اس کے برعکس ایک گھر بھی نہیں بنایا گیا اس حکومت نے اعلان کیا تھا کہ سرکاری پراجیکٹ کا افتتاح وزیر نہیں کریں گے مگر موجودہ حکومت نامکمل منصوبوں کا افتتاح کر رہی ہے جس کی مثال پشاور بی آر ٹی   کا نامکمل منصوبہ ہے حکومت خوف میں مبتلاء ہے انہوں نے اعلانات کیئے تھے کہ ہم مدینہ کی ریاست قائم کریں گے دو سالوں میں اس حکومت نے ملک و قوم  کو آئی ایم ایف، امریکہ، ورلڈ بینک کی غلامی میں دے دیا ہے اور ان کے دو سالوں میں سود میں اضافہ ہوا، کرپشن میں اضافہ ہوا، ظلم میں اضافہ ہوا، بد امنی میں اضافہ ہوا ہے مہنگائی اب لوگوں کیلئے ناقابل برداشت ہو گئی ہے حکمرانوں کے کرتوتوں کی وجہ سے ہمارے بچے بھی غیر محفوظ ہیں جس کی مثال پانچ سال کی مروہ کو درندگی کا نشانہ بنایا گیا انہوں نے مزید کہا کہ ایف اے ٹی ایف بین القوامی سامراجی اور استعماری قوانین ہیں مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی اور حکومت نے اس پر ٹھپہ لگا کر ملک کے مستقبل کو داؤ پر لگایا ہے حکومت نے دباؤ میں آکر ملک کی سالمیت داؤ پر لگا دی ہے انہوں نے کہا کہ اے پی سی کا ایجنڈا واضح نہیں ہے اب تک پتہ نہیں کون بلا رہا ہے کون نہیں بلا رہا ہے پہلے جے یو آئی والے اور مسلم لیگ والے اب زرداری صاحب سامنے آ گئے ہیں اے پی سی کوئی مقصد نہیں ہے ان کا کوئی پروگرام واضح نہیں ہے جب تک ان کا ایجنڈا سامنے نہیں آئے گا ہم اس میں شامل نہیں ہوں گے ہم اسلامی نظام  اور عوام کے حقوق ہوں گا تو ہم ان کا ساتھ دیں گے کراچی سے لیکر چترال تک ہم لوگوں کو متحرک کریں گے اور بارہ ربیع اول سے ملک بھر میں احتجاجی تحریک شروع کر رہے ہیں ہمارا ایجنڈا  اسلامی نظام اور عوام کے حقوق کے حصول ہیں ہم ناکام حکومت سے عوام کو نجات دلانا چاہتے ہیں اس حکومت میں مہنگائی کے ساتھ ساتھ کرپشن میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے پہلے لوگ ناجائز کاموں کیلئے رشوت دیتے تھے اب جائز کام کیلئے بھی رشوت دینی پڑتی ہے  حکومت کی مثال اس گاڑی کی طرح ہے جس کا انجن بھی خراب ہے، ایکسلیٹر بھی خراب بھی، بریک بھی خراب ہے موجودہ حکومت نااہلیت کا بین القوامی نشان بن گئی ہے ہم ایوان کے اندر اور باہر عوام کے حقوق کیلئے لڑیں گے اور جماعت اسلامی آئندہ کسی بھی پارٹی سے اتحاد نہیں کرے گا آزاد حیثیت سے انتخابات میں حصہ لے گی اور اپنے پلیٹ فارم سے ہی احتجاج کرے گی انہوں نے کہا کہ سندھ اور وفاقی حکومت ایک دوسرے پر منصوعی گولہ باری کر رہی ہیں اور عوام کے مسائل میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے  انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بارہ لاکھ انڈین شہریوں کو ڈومیسائل دے دیئے گئے ہیں اور آئندہ پانچ دس سالوں میں وہاں کے مسلمان اقلیت میں تبدیل ہو جائیں گے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیر مسلمانوں کے ہاتھوں سے نکل جائے گا اٹھارہ ہزار نوجوان کشمیری جیلوں میں ہیں تمام حریت قیادت نظر بند ہے مودی نے تین نکاتی ایجنڈے لیکر آیا تھا جس میں بابری مسجد کی جگہ رام مندر کی تعمیر، مقبوضہ کشمیر کو بھارت کا حصہ بنانا اور آزاد کشمیر پر قبضہ کرنا شامل ہے جبکہ ہماری حکومت اچھل کود میں لگی ہوئی ہے بد قسمتی سے اسلامی ممالک نے بھی مودی کو بڑے بڑے اعزازات سے نوازا ہے اور اسے ہیرو بنا رہے ہیں  انہوں نے کہا کہ کراچی کی تعمیر کیلئے مرکزی حکومت نے162ارب روپے کا اعلان کیا تھا مگر آج تک وہ وعدہ پورا نہیں ہو سکا ہے انہوں نے کہا ہے کہ ملک کو کمزور کرنے والی پارٹیوں کو عوام ووٹ نہ دیں اور آئندہ الیکشن میں ان کا مکمل بائیکاٹ کریں جنرل(ر) عاصم سلیم باجوہ کو عدالت میں جا کر اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کو کلیئر کریں انہوں نے کہا کہ پیڑول اور ڈیزل کی قیمتوں میں عالمی مارکیٹ میں کوئی اضافہ نہیں ہوا مگر ہماری حکومت51روپے فی لیٹر ٹیکس لیکر عوام پر ظلم کر رہی ہے یہ کہاں کا انصاف ہے کہ جو چیز پچاس روپے میں ملتی ہے اس میں اکیاون فیصد اضافہ کر دیا جائے اور عوام کو لوٹا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ حکومت اب چلنے والی نہیں ہے ان کے چہروں سے مایوسی  عیاں ہے  ان کے منہ سے نکلنے والے الفاظ بھی مایوسی سے عبارت ہیں خود وزیر اعظم عمران خان کہتے ہیں کہ مافیا ملک نہیں چلنے دیتی میں مانتا ہوں ملک میں ڈرگ مافیا، شوگر مافیا، تیل مافیا ہے لینڈ مافیا ہے مگر یہ تمام مافیاز حکومت میں شامل ہیں اور وزیر اعظم کے دائیں بائیں بیٹھے ہیں ان مافیا نے حکومت کو لایا اور اب ان سے مفادات حاصل کر رہے ہیں ان سے ہماری تہذیب کو خطرہ ہے ناموس رسالت کو خطرہ ہے ہماری حکومت ماضی کی حکومتوں  کی طرح ناموس رسالت کے حوالے سے اپنی زمہ داری پوری نہیں کر رہی ہے پشاور میں ایک بندے نے نبوت کا دعویٰ کیا اور گزشتہ کل چارسدہ میں بھی ایک بندے نے نبوت کا دعوی کر دیا ہے اور ناموس رسالت پر ہماری کوئی پالیسی واضع نہیں ہے نہ ہی ہمارے ملک اور نہ ہی رابطہ عالم اسلامی اس پر کچھ کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی ایک ہی سکے کے تین رخ ہیں یہ سارے سٹیٹسکو کا حصہ ہیں پی ٹی آئی کوئی نئی چیز نہیں ہے یہ بھی پرویز مشرف، پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے حکومتوں کا تسلسل ہے  

مزید :

صفحہ اول -