ارینج نہیں لو میرج کرنی چاہیے، زرتاج گل

ارینج نہیں لو میرج کرنی چاہیے، زرتاج گل

  

 اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر برائے ماحولیات زرتاج گل نے شادی سے متعلق نے کہا ہے کہ ارینج نہیں بلکہ لو میرج کرنی چاہیے پاکستان تحریک انصاف کی رہنما زرتاج گل نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں سیاست سے ہٹ کر غیر رسمی سوالوں کے جوابات دیئے ہیں جو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہے ہیں  زرتاج گل 2010 میں تحریک انصاف کے ہی رہنما ہمایوں رضا خان اخوند کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں اپنے حالیہ انٹرویو کے دوران شادی سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے زرتاج گل نے کہا کہ دونوں صورتوں میں تباہ تو ہونا ہی ہے، وہ سمجھتی ہیں کہ بہتر یہی ہے کہ انسان لو میرج کر کے تباہ ہو زرتاج گل نے سوالوں کے دلچسپ جوابات دیتے ہوئے بتایا کہ وہ صبح نماز کیلئے اٹھتی ہیں اور نماز کے بعد دوبارہ سو جاتی ہیں پھر دن میں 9 یا 10 بجے اپنی مصروفیت کو مد نظر رکھتے ہوئے جاگتی ہیں ناشتے میں وہ چائے اور انڈہ لیتی ہیں جو کہ ان کی بہت پسندیدہ غذا ہے انہوں نے پاکستانی ڈراموں سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ باقاعدگی سے ڈرامے نہیں دیکھ پاتی ہیں مگر چلتے پھرتے جو چینل پر لگ جائے تو وہ دیکھ لیتی ہیں زرتاج گل نے اپنے لیڈر وزیر اعظم عمران خان سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی لیڈر منافق یا بزدل نہیں ہو سکتا ہے اور انہیں فخر ہے کہ ان کا لیڈر بزدل اور منافق نہیں ہے  یہ عمران خان کی عادت انہیں بہت پسند ہے  زرتاج گل سے انٹرویو کے دوران پی ٹی آئی کے بعد پاکستان کی دو بڑی سیاسی جماعتوں میں سے ایک چننے کو کہا گیا جس میں سے انہوں نے پی پی پی کو مسلم لیگ ن سے بہتر قرار دیا زرتاج گل نے انٹرویو کے دوران ریپڈ کویشن راونڈ میں بھی تیزی سے جواب د یئے جن میں انہوں نے محبت اور پیسوں میں سے محبت کو چنا، زرتاج گل کو خوبصورتی اور ذہانت میں کسی ایک کو چننے کے کہا گیا جس پر انہوں نے کہاکہ دونوں بہت لازمی ہیں، بہتر ہے کہ خوبصورتی کے ساتھ ذہانت بھی ہو۔دو سیاسی شخصیات میں سے انہیں بلاول بھٹو زرداری یا مریم نواز کو چننے کو کہا گیا جس پر انہوں نے کہاکہ کیونکہ وہ ایک عورت اس لیے مریم نواز کا انتخاب کریں گی۔پاکستا ن کے دو شہر ڈیرہ غازی خان اور اسلام آباد میں سے انہوں نے ڈی جی خان کو چنتے ہوئے کہا کہ انہیں ڈی جی خان سے بہتر کوئی شہر نہیں لگتا،اپنی پسندیدہ غذا سے متعلق بتاتے ہوئے زرتاج گل نے کہا کہ انہیں ابلا ہوا انڈہ بہت پسند ہے جبکہ وہ پشاوری چپلی کباب اور سبز چائے بھی بہت پسند کرتی ہیں۔

زرتاج گل 

مزید :

صفحہ آخر -