سابق وزیراعظم نوازشریف سے متعلق توشہ خانہ ریفرنس میں نیب رپورٹ سامنے آگئی 

سابق وزیراعظم نوازشریف سے متعلق توشہ خانہ ریفرنس میں نیب رپورٹ سامنے آگئی 
سابق وزیراعظم نوازشریف سے متعلق توشہ خانہ ریفرنس میں نیب رپورٹ سامنے آگئی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیراعظم نوازشریف سے متعلق توشہ خانہ ریفرنس میں نیب رپورٹ سامنے آگئی ۔
نیب رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ نوازشریف کا بذریعہ اشتہار طلبی ہائیکورٹ میں چیلنج کرنا ثبوت تھا وہ کارروائی سے آگاہ ہیں ،نیب رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ نوازشریف نے توشہ خانہ کیس میں سوالنامے کا جواب بھی نہیں دیا تھا ،رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ 5 جولائی 2019 کو کوٹ لکھپت جیل لاہور میں نوازشریف سے زبانی تفتیش کی گئی ،نوازشریف نے وکیل سے مشاورت کر کے جواب دینے کا وقت مانگا تو انہیں سوالنامہ دیا گیا ۔
رپورٹ میں مزید کہاگیاہے کہ جواب دوبارہ مانگا گیا مگر نوازشریف وکیل سے مشاورت نہ ہونے کا بہانہ بناتے رہے ،نوازشریف کو عدالت حاضر کرنے کی ہر ممکن کوشش کرلی وہ جان بوجھ کر مفرور ہیں ۔