بھارت کا رویہ خطے کے امن کو داﺅ پر لگارہا ہے،شاہ محمود قریشی 

بھارت کا رویہ خطے کے امن کو داﺅ پر لگارہا ہے،شاہ محمود قریشی 
بھارت کا رویہ خطے کے امن کو داﺅ پر لگارہا ہے،شاہ محمود قریشی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ بھارت کا رویہ خطے کے امن کو داﺅ پر لگارہا ہے،بھارت ہندوتواسوچ سے باہر نکلنے کو تیار نہیں ہے ۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بیان میں کہاہے کہ ابھی تھوڑی دیر میں ماسکو روانہ ہورہا ہوں،روس کے وزیر خارجہ سے کل ملاقات طے ہے ،روس سے لانگ ٹرم تعلقات کے امکانات پیدا ہو گئے ہیں ۔
شاہ محمود قریشی نے کہاکہ بھارت دوطرفہ گفتگو کیلئے تیار نہیں ہے ،کیونکہ کشمیر کے معاملے پر بھارت کمزور ہے ،انہوں نے کہاکہ بھارت کی چین کیساتھ گفتگو بھی حتمی نتیجے پر نہیں بڑھ رہی ،بھارت کا رویہ خطے کے امن کو داﺅ پر لگارہا ہے،بھارت ہندوتواسوچ سے باہر نکلنے کو تیار نہیں ہے ۔