ایڈیشنل آئی جی طارق مسعود یاسین نے انعام غنی کے ساتھ کام کرنے سے انکار کر دیا ،وجہ شعیب دستگیر نہیں بلکہ ۔۔
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) ایڈیشنل آئی جی طارق مسعود یاسین نے نئے تعینات ہونے والے آئی جی انعام غنی کیساتھ کام کرنے سے انکار کر دیا ہے اور اس سلسلے میں حکام کو خط لکھ دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل آئی جی طارق مسعود یاسین کی جانب سے حکام کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ نومنتخب انسپکٹر جنرل آف پولیس انعام غنی مجھ سے جونئیر ہیں، ان کے ماتحت کام نہیں کر سکتا۔دوسری جانب انعام غنی کے آئی جی بننے کے بعد جنوبی پنجاب میں ایڈیشنل آئی جی کا عہدہ خالی ہو گیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے انعام غنی سے چارج سنبھالنے کے بعد تین افسران کا پینل بھیجنے کا حکم دیدیا ہے۔