افغانستان کے نائب صدر امراللہ صالح خودکش حملے میں بال بال بچ گئے 

افغانستان کے نائب صدر امراللہ صالح خودکش حملے میں بال بال بچ گئے 
افغانستان کے نائب صدر امراللہ صالح خودکش حملے میں بال بال بچ گئے 

  

کابل(ڈیلی پاکستان آن لائن)افغانستان کے نائب صدر امراللہ صالح خودکش حملے میں بال بال بچ گئے ۔

افغان میڈیا کے مطابق افغان دارالحکومت کابل میں خودکش حملے میں 10 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہو گئے ،خود کش حملہ افغانستان کے دارالحکومت کابل کے علاقے تائیمانی میں ہوا،خودکش حملے میں افغان نائب صدرامراللہ صالح کے قافلے کو نشانہ بنایاگیا۔

خودکش حملے کی اطلاع ملتے ہی سکیورٹی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور علاقے کو گھیرے میں لے کر امدادی کارروائیاں شروع کردیں، خودکش حملے میں ہلاک اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیاگیا۔

مزید :

بین الاقوامی -