پاکستان زمبابوے سیریز کے شیڈول کو آئندہ ہفتے حتمی شکل دیئے جانے کاامکان 

پاکستان زمبابوے سیریز کے شیڈول کو آئندہ ہفتے حتمی شکل دیئے جانے کاامکان 
پاکستان زمبابوے سیریز کے شیڈول کو آئندہ ہفتے حتمی شکل دیئے جانے کاامکان 

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان زمبابوے سیریز کے شیڈول کو آئندہ ہفتے حتمی شکل دیئے جانے کاامکان ہے،پی سی بی نے ابتدائی شیڈول زمبابوے کرکٹ بورڈ سے شیئر کرلیا ۔

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ پی سی بی نے بائیو سیکور ماحول سے متعلق بھی زمبابوے کرکٹ بورڈ کو آگاہ کردیا،پاکستان کرکٹ بورڈ نے زمبابوے کرکٹ بورڈ کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہاہے کہ کھلاڑیوں کی صحت اور حفاظت اولین ترجیح ہے ۔

ذرائع کے مطابق زمبابوے ٹیم کی 20 اکتوبر کو آمد متوقع ہے جبکہ سیریز28 سے 30 اکتوبر سے شروع ہو گی ،پاکستان اورزمبابوے کی ٹیموں کے درمیان3 ٹی 20 اور3 ون ڈے میچز کھیلے جائیں گے ۔

مزید :

کھیل -