ممبئی پولیس نے سشانت سنگھ کی بہنوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا، وہ دہلی سے اپنے بھائی کو کھانے کیلئے کونسی دوائی بھیجتی تھیں ؟ حیران کن انکشاف 

ممبئی پولیس نے سشانت سنگھ کی بہنوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا، وہ دہلی سے اپنے ...
ممبئی پولیس نے سشانت سنگھ کی بہنوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا، وہ دہلی سے اپنے بھائی کو کھانے کیلئے کونسی دوائی بھیجتی تھیں ؟ حیران کن انکشاف 

  

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )سشانت سنگھ راجپوت خود کشی کیس میں نیا موڑ آ گیاہے کیونکہ پولیس نے اداکار کی بہن میتو اور پریانکا سنگھ سمیت دہلی کے کارڈیالوجسٹ ترن کمارکے خلاف مقدمہ درج کر لیاہے جس میں کہا گیاہے کہ تینوں ایک دوسرے کے ساتھ سازش کر رہے تھے اور سشانت کو ” اینزائٹی “ کی گولیاں کھلا رہے تھے جوکہ ایک جعلی نسخے پر مبنی تھی ۔

تفصیلات کے مطابق ریا چکروتی نے اپنی بیان میں کہاہے کہ میتو اور پریانکا دونوں ہی سشانت کے بینک اکاﺅنٹ میں مشترکہ بینیفشریز تھیں اور اس کے مالی معاملات کا کنٹرول حاصل کرنا چاہتی تھیں ۔ ریا چکروتی نے مطالبہ کیاہے کہ 8 جون کو اس کے گھر چھوڑنے کے بعد کیا ہوااس کی تحقیقات کی جائیں اور اس کی بہن میتو نے اس کے ساتھ رہنا شروع کر دیا تھا ۔

ممبئی پولیس کے ترجمان امبیکا کا کہناہے کہ میتو ، پریانکااور ترن کمار دہلی سے سشانت کو ادویات کے جعلی نسخے بھیج رہی تھیں جو وہ استعمال کر رہے تھے ، بتایا گیاہے کہ ابھی تک فرانزک آڈیٹر کے سامنے یہ بات نہیں آئی ہے کہ سشانت کے اکاﺅنٹ سے کسی قسم کی کوئی جعل سازی کے ذریعے رقم ریا چکروتی کے اکاﺅنٹ میں بھیجی گئی ہے ۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ سشانت سنگھ راجپوت کی موت اس وقت ایک معمہ بن چکی ہے جس کی تحقیقات کچھ عرصہ قبل سی بی آئی کو سونپ دی گئیں تھیں اور اب ایسا معلوم ہورہاہے کہ تحقیقات کا رخ اب سشانت کی بہنوں کی طرف موڑا جارہاہے ۔

مزید :

تفریح -