العزیزیہ ریفرنس،نوازشریف نے سرنڈر کرنے کے حکم پر نظرثانی کی درخواست دائر کردی

العزیزیہ ریفرنس،نوازشریف نے سرنڈر کرنے کے حکم پر نظرثانی کی درخواست دائر ...
العزیزیہ ریفرنس،نوازشریف نے سرنڈر کرنے کے حکم پر نظرثانی کی درخواست دائر کردی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)العزیزیہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نوازشریف نے سرنڈر کرنے کے حکم پر نظرثانی کی درخواست دائر کر دی۔

سابق وزیراعظم نوازشریف کی جانب سے موقف اختیار کیاگیا ہے کہ پیشی کاحکم ختم کرکے نمائندے کے ذریعے اپیل میں پیش ہونے کاموقع دیا جائے،اسلام آبادہائیکورٹ طلبی کا حکم واپس لے ۔

قائد ن لیگ اور سابق وزیراعظم نوازشریف نے وکیل خواجہ حارث کے ذریعے درخواست اسلام آبادہائیکورٹ میں دائر کی،درخواست میں کہاگیا ہے کہ لاہورہائیکورٹ نے ای سی ایل سے نام نکالنے کا حکم دیاتھا ،نوازشریف کی 4 ستمبر کی میڈیکل رپورٹ بھی درخواست کے ساتھ منسلک ہے ۔

درخواست میں کہاگیا ہے کہ نوازشریف ہائپر ٹینشن، امراض قلب سمیت دیگربیماریوں میں مبتلا ہیں ،میڈیکل رپورٹ نوازشریف کے معالج ڈاکٹر ڈیوڈ آرلارنس نے جاری کی ،میڈیکل رپورٹ میں نوازشریف کو دی جانیوالی ادویات کا بھی ذکر ہے،نوازشریف نے طبی بنیادوںپر طلبی کاحکم واپس لینے کی استدعا کردی ۔واضح رہے کہ العزیزیہ ریفرنس میں اسلام آبادہائیکورٹ نے نوازشریف کو کل طلب کررکھا ہے ۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -