سپریم کورٹ نے وندر ڈیم تعمیر کیس میں کنسٹرکیشن کمپنی کی شکایت کمپلینٹ کمیٹی کو بھجوادی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے وندر ڈیم تعمیر کیس میں کنسٹرکیشن کمپنی کی شکایت کمپلینٹ کمیٹی کو بھجوادی،سپریم کورٹ نے کہاہے کہ کمپلینٹ کمیٹی شکایت سن کر ٹائم فریم کے اندر فیصلہ کرے گی ،
نجی ٹی وی کے مطابق سپریم کورٹ میں وندرڈیم تعمیر کیس کی سماعت ہوئی،وکیل نجی کمپنی نے کہاکہ وندر ڈیم کی تعمیر کیلئے ایسی شرط رکھی گئی جو ایک کے علاوہ کوئی پوری نہیں کر سکتا۔
جسٹس قاضی امین نے کہا کہ پہلے منصوبوں میں جو کچھ ہوتا رہا وہ ہم سب کے سامنے ہے،کیا ٹھیکیداروں کاکنسورشیم بتائے گا کیا شرائط رکھنی ہیں؟،وکیل نجی کمپنی نے کہاکہ شرط کے مطابق 10 سال میں ڈیم بنانے والی کمپنی ہی بڈ میں حصہ لے سکتی ہے،جسٹس قاضی امین نے کہاکہ عوام کے پیسے کو محفوظ کیا جائے گا،کوئی عوامی مفاد کی بات کرے تو چھوٹے موٹے رولز چھوڑ کر بات سن لینی چاہئے ۔جسٹس مشیر عالم نے کہاکہ اگرمحکمے اپناکام کریں توعدالتوں تک بات کیوں آئے گی ۔