لاہورہائیکورٹ کا پولی تھین بیگز استعمال کرنے والے مالز اور شاپنگ سنٹرزکیخلاف کارروائی کاحکم 

لاہورہائیکورٹ کا پولی تھین بیگز استعمال کرنے والے مالز اور شاپنگ ...
لاہورہائیکورٹ کا پولی تھین بیگز استعمال کرنے والے مالز اور شاپنگ سنٹرزکیخلاف کارروائی کاحکم 

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہورہائیکورٹ نے پولی تھین بیگز استعمال کرنے والے مالز اور شاپنگ سنٹرز کیخلاف کارروائی کاحکم دیدیا، عدالت نے کہاکہ محکمہ ماحولیات پولی تھین بیگز استعمال کرنے والوں کیخلاف بلاتفریق کارروائی کرے۔

دریں اثنا عدالت نے صاف پانی کومحفوظ بنانے سے متعلق کیس کی سماعت10 روز کیلئے ملتوی کردی اورتمام متعلقہ محکموں کو جوڈیشل واٹر کمیشن کے ساتھ معاونت کا حکم دیدیا،رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ 509 انڈسٹری یونٹس کو پانی آلودہ کرنے پر حتمی نوٹس بھجوادیئے گئے ۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -