اسلام آباد ہائیکورٹ نے موٹر وے ٹول ٹیکس میں 10 فیصد اضافے کے خلاف درخواست پر فیصلہ سنا دیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )اسلام آباد ہائیکورٹ نے موٹر وے ٹول ٹیکس میں 10 فیصد اضافے کیخلاف درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں موٹر وے ٹول ٹیکس میں 10 فیصد اضافے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی جس دوران چیف جسٹس اطہر من اللہ نے استفسار کیا کہ ٹول ٹیکس کہاں لیاجارہاہے ؟ وکیل نے کہا کہ موٹر وے پر ٹول ٹیکس میں اضافہ کیا گیا ، قانوناایسا نہیں کیا جا سکتا ، چیف جسٹس اطہر من اللہ نے استفسار کیا کہ کیا موٹر وے مفت بنتی ہے یا چل سکتی ہے ؟ ۔ عدالت نے کہا کہ کون سے قانون کے تحت موٹر وے کو ریگولیٹ کیا جاتا ہے ، آپ کو ایسی درخواستیں دائر نہیں کرنی چاہئیں ، اگر پٹشنر لاہور ہے تو وہاں درخواست دائر کر سکتے ہیں ۔