امید ہے ہم گیس کی پیداوار میں کامیاب ہوں گے، وزیر اعظم عمران خان

امید ہے ہم گیس کی پیداوار میں کامیاب ہوں گے، وزیر اعظم عمران خان
امید ہے ہم گیس کی پیداوار میں کامیاب ہوں گے، وزیر اعظم عمران خان

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم عمران نے کہا ہے کہ ہمیں امید ہے ہم گیس کی پیداوار میں کامیاب ہوں گے اور سبسڈی کا مقصد غریب کو اوپر لانا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے پیٹرولیم ڈویژن کے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ توانائی کا بحران نہ ہوتا اگر ہم معاملات کو زیر بحث لاتے لیکن بدقسمتی سے ہمارے ملک میں کسی قومی مسئلے پر بحث ہی نہیں ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ ہماری خواہش ہے بڑے بڑے مسائل پر قومی سطح پر بحث ہو اور پاکستان کو درپیش چیلنجز کو سامنے رکھ کر بحث ومباحثہ کرنا ہو گا۔ سردیوں میں گیس کی کمی کو پورا کرنے کے لیے بھی معاملات پر بحث کی گئی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ 27 فیصد پاکستانیوں کو گیس پائپ لائن ملتی ہے اور میں بھی ایل پی جی گیس کا استعمال کرتا ہوں جبکہ سردیوں میں ہمیں گیس کی کمی اور بحران کا سامنا ہوتا ہے تاہم امید ہے ہم گیس کی پیداوار میں کامیاب ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ بعض اوقات گیس کی پیداوار کے لیے اقدامات میں آگے نہیں بڑھتے اور گیس کی پیداوار کے لیے بھی بھاری اخراجات کی ضرورت ہوتی ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ سبسڈی کا دوسرا مقصد جی ڈی پی کو بڑھانا ہے اور سبسڈی سے ہمیشہ طاقتور نے ہی فائدہ اٹھایا ہے۔ پہلے سوچا ہوتا تو عوام پر مہنگی بجلی کا بوجھ نہ پڑتا۔

انہوں نے کہا کہ کسی بھی جمہوری ملک کے عوام کو ملکی مسائل اور چیلنجز کا علم ہوتا ہے۔ پاکستان میں بے پناہ وسائل ہیں لیکن اس سے پہلے اس بارے میں کسی نے نہیں سوچا۔وزیر اعظم عمران خان نے چین کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ چین کی معیشت اور اداروں میں کامیابی کا راز میرٹ ہے اور چین 20 سالہ طویل المدتی منصوبے بناتا ہے۔ چین کی بڑھتی ہوئی معیشت کا راز نظام کی مضبوطی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم ملک میں باہر سے گیس لاکر بیچ ہی نہیں سکتے۔ ہمیں سبسڈی کی مد میں جو فائدہ ہوتا ہے وہ ہماری قرضوں پر چلا جاتا ہے۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -