آصف زرداری نے پارک لین ریفرنس خارج کرانے کیلئے اسلام آبادہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

آصف زرداری نے پارک لین ریفرنس خارج کرانے کیلئے اسلام آبادہائیکورٹ سے رجوع ...
آصف زرداری نے پارک لین ریفرنس خارج کرانے کیلئے اسلام آبادہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق صدرآصف زرداری نے پارک لین ریفرنس خارج کرانے کیلئے اسلام آبادہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق سابق صدر آصف زرداری نے عبوری ریفرنس خارج کرنے کی درخواست مسترد ہونے کافیصلہ اسلام آبادہائیکورٹ میں چیلنج کردیا،آصف زرداری کی جانب سے فاروق ایچ نائیک نے درخواست دائر کردی ۔

سابق صدر کی جانب سے موقف اختیارکیاگیا ہے کہ پارک لین ریفرنس خارج کیا جائے یا میرا نام نکالا جائے ،پارک لین قرض کا معاملہ بینکنگ عدالت میں بھی زیرسماعت ہے ،بینکنگ کورٹ کا فیصلہ آنے تک احتساب عدالت کی کارروائی پر سٹے آرڈر جاری کیاجائے ۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -