لاہورہائیکورٹ نے سموگ کے تدارک کیلئے درخواست پر اینٹی ٹاورز نصب کرنے کے بارے میں رپورٹ طلب کرلی

لاہورہائیکورٹ نے سموگ کے تدارک کیلئے درخواست پر اینٹی ٹاورز نصب کرنے کے بارے ...
لاہورہائیکورٹ نے سموگ کے تدارک کیلئے درخواست پر اینٹی ٹاورز نصب کرنے کے بارے میں رپورٹ طلب کرلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہورہائیکورٹ نے سموگ کے تدارک کیلئے درخواست پر اینٹی ٹاورز نصب کرنے کے بارے میں رپورٹ مانگ لی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں سموگ کے تدراک کےلئے درخواست پر سماعت ہوئی،عدالت نے استفسار کیاکہ سموگ کی روک تھام کےلئے کیا اقدامات کیے گئے ہیں؟،جب پانی سر سے گزر جائے گا اس وقت اقدام کئے جائیں گے۔
عدالت نے کہاکہ فصلوں کو جلانے پر دفعہ 144 نافذ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے،ہدایات پر عمل نہ کرنے والے کسانوں کےخلاف کارروائی کی جائے۔
عدالت نے کہاکہ بھٹوں کو زگ ٹیکنالوجی پر منتقل کیا جا ئے،خلاف ورزی کرنے والے بھٹے کو ماہ کےلئے سیل کر دیا جائے،لاہور ہائیکورٹ نے اینٹی ٹاورز نصب کرنے کے بارے میں رپورٹ مانگ لی۔