پشاورہائیکورٹ ،وفاقی وزیر فروغ نسیم ،فوادچودھری اور معاون خصوصی شہزاداکبر کو توہین عدالت کے نوٹسز جاری 

پشاورہائیکورٹ ،وفاقی وزیر فروغ نسیم ،فوادچودھری اور معاون خصوصی شہزاداکبر ...
پشاورہائیکورٹ ،وفاقی وزیر فروغ نسیم ،فوادچودھری اور معاون خصوصی شہزاداکبر کو توہین عدالت کے نوٹسز جاری 

  

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پشاورہائیکورٹ نے وفاقی وزیر فروغ نسیم ،فوادچودھری اور معاون خصوصی شہزاداکبر کو توہین عدالت کے نوٹسز جاری کردیئے ، فردوس عاشق اعوان ،سابق اٹارنی جنرل انور منصور کو بھی توہین عدالت کے نوٹسزجاری کردیئے گئے ۔عدالت نے وفاقی وزرا کو 14 دن میں جواب جمع کرنے کا حکم دیدیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق پشاورہائیکورٹ میں سپیشل کورٹ کے جج کیخلاف توہین آمیز بیانات کیخلاف توہین عدالت درخواستوں پر سماعت ہوئی،ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہاکہ وزیراعظم نے پریس کانفرنس کی اورنہ کوئی بیان دیا،ان کانام نکال دیں،جسٹس روح الامین نے کہا کہ اس بات کو چھوڑ دیں آپ لاافسر ہیں آپ کا کام عدالت کی معاونت کرنا ہے،آپ وزیراعظم اوروزراءکے ذاتی ملازم نہیں وہ اپنا جواب خوددیں گے ۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہاکہ تھوڑاوقت دیں آئندہ پیشی پر اس پر بحث کروں گا،عدالت نے کہا کہ آپ کو آج ہی تیاری کرکے آناچاہئے تھا،کیاآپ اگلے سال بحث تیارکریں گے؟۔

عدالت نے وفاقی وزیر فروغ نسیم،فواد چودھری اورمعاون خصوصی شہزاد اکبر کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا،سابق وزیراطلاعات فردوس عاشق اعوان اورسابق اٹارنی جنرل انور منصور کو بھی نوٹس جاری کردیاگیا،عدالت نے وفاقی وزرا کو 14 دن میں جواب جمع کرنے کا حکم دیدیا۔

مزید :

قومی -علاقائی -خیبرپختون خواہ -پشاور -