شعیب دستگیر کو آئی جی پنجاب کے عہدے سے ہٹانے کے بعد اب کس پوسٹ پر تعینات کر دیا گیا ؟ بڑی خبر آ گئی 

شعیب دستگیر کو آئی جی پنجاب کے عہدے سے ہٹانے کے بعد اب کس پوسٹ پر تعینات کر ...
شعیب دستگیر کو آئی جی پنجاب کے عہدے سے ہٹانے کے بعد اب کس پوسٹ پر تعینات کر دیا گیا ؟ بڑی خبر آ گئی 

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی حکومت نے ایڈیشنل آئی جی پولیس ساوتھ پنجاب انعام غنی کو پنجاب کا نیا آئی جی جبکہ ڈاکٹر شعیب دستگیر کو سیکرٹری نارکوٹکس تعینات کر دیا گیا ہے۔شعیب دستگیر نے ایک روز قبل وزیر اعلیٰ پنجاب محمد عثمان بزدار سے ملاقات کی تھی اور وزیر اعلیٰ پنجاب محمد عثمان بزدار کو سی سی پی او لاہور محمد عمر شیخ کی تعیناتی پر تحفظات کا اظہار کیا تھا۔جس میں شعیب دستگیر نے سی سی پی او لاہور محمد عمر شیخ کی تعیناتی پراعتماد میں نہ لینے پر کام کرنے سے معذرت کی تھی۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر شعیب دستگیر پنجاب کے پانچویں آئی جی پولیس تھے اورانعام غنی کو ایڈیشنل آئی جی پولیس ساو¿تھ تعینات کیا گیا تھا۔پنجاب پولیس کے موجودہ حکومت کے دو سال میں پانچ آئی جی پولیس تبدیل کیے جا چکے ہیں۔ جن میں کلیم امام سب سے زیادہ عرصہ اور بطور آئی جی تین مرتبہ آئی جی پولیس پنجاب تعینات رہ چکے ہیں جبکہ محمد طاہر صرف ایک ماہ پنجاب پولیس کے سربراہ رہ چکے ہیں اسی طرح کیپٹن عارف نوازدوسرے نمبر پر ہیں جنھوںنے پنجاب پولیس کے سربراہ کے طور پر زیادہ عرصہ گزارا ہے جبکہ جاوید امجد سلیمی 6ماہ تک بطور آئی جی پولیس پنجاب رہ چکے ہیں۔جبکہ ڈاکٹر محمد شعیب دستگیر خان کی وزیراعظم پاکستان خود تعریف کرتے تھے اور کرائم فائٹر اور ایماندار قرار دیا تھا۔اس کے باوجود 10 ماہ بعد کیپٹن ریٹائرڈ محمد شعیب دستگیر کو تبدیل کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب نئے تعینات ہونے والے آئی جی انعام غنی ںکا تعلق پاکستان پولیس سروسز کے17ویں کامن سے ہے۔اور محکمہ پولیس میں انتہائی پروفیشنل۔ایماندار۔اور تجربہ کار پولیس افسر کے طور پر جانے جاتے ہیں۔وہ اس سے قبل پنجاب پولیس میں بطور ایڈیشنل آئی جی پولیس آپریشن پنجاب تعینات رہ چکے ہیں۔جبکہ ایس ایس پی سیکورٹی اسلام آباد اور ڈی پی او مالاکنڈ کے پی کے رہ چکے ہیں اس کے علاوہ امریکہ میں آفیسر ان سپیشل ڈیوثی اور ایمبیسی آف پاکستان کویت میں خدمات سرانجام دینے کے ساتھ ساتھ یو این او مشن سمیت ایف آئی اے کے اور آئی بی میں بھی خدمات سرانجام دے چکے ہیں جبکہ محکمہ پولیس میں تعیناتی کے فوری بعد اے ایس پی نواں کوٹ جبکہ ایس پی پیپلز کالونی فیصل آباد بھی رہ چکے ہیں۔

مزید :

قومی -