سندھ میں پیپلزپارٹی کی تین نسلوں سے حکومت ہے،کراچی اس سلوک کا مستحق نہیں تھا،مراد سعید 

سندھ میں پیپلزپارٹی کی تین نسلوں سے حکومت ہے،کراچی اس سلوک کا مستحق نہیں ...
سندھ میں پیپلزپارٹی کی تین نسلوں سے حکومت ہے،کراچی اس سلوک کا مستحق نہیں تھا،مراد سعید 

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر مواصلات مرادسعید نے کہاہے کہ سندھ میں پیپلزپارٹی کی تین نسلوں سے حکومت ہے،کراچی اس سلوک کا مستحق نہیں تھا،سندھ کو جوپیسہ ملتا ہے وہ جعلی اکاﺅنٹس کی نذر ہو جاتا ہے،کراچی کی حالت دیکھ کر دل دکھتا ہے ،کراچی میں سیوریج اورواٹرسپلائی کا کوئی نظام نہیں ۔

مراد سعید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ یہ لوگ ملک کے اہم مسائل کو بھی سیاست کی نذر کر دیتے ہیں ،وزیراعظم نے پہلے دن کہا کہ لوگو ں کو بیماری اور بے روزگاری سے بچانا ہے، سندھ میں لاکھوں خاندانوں کو امداد دی ،فرزند زررداری نے بھی لاکھوں لوگو ںکو راشن دینے کا وعدہ کیا،سوال کرتاہوں فرزندی داری نے کس کو راشن دیا۔

انہوں نے کہاکہ سندھ کو جوپیسہ ملتا ہے وہ جعلی اکاﺅنٹس کی نذر ہو جاتا ہے،کراچی کی حالت دیکھ کر دل دکھتا ہے ،کراچی میں سیوریج اورواٹرسپلائی کا کوئی نظام نہیں ،ان کی تین نسلوں سے حکومت ہے،کراچی اس سلوک کا مستحق نہیں تھا،وزیراعظم نے کراچی کو تاریخ کاسب سے بڑاپیکیج دیا،وزیراعظم عمران خان نے کراچی والوں کاہاتھ تھاما۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ کراچی کا انفراسٹرکچر تباہ ہونا بیڈگورننس کا ایشو ہے ،کراچی کی آج کی صورتحال ایک دن کی بات نہیں ،کراچی کی ترقی کو زرداری لیگ کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑا جاسکتا،کراچی معاشی حب ہے لوگوں کو روزگار ملے گا۔

انہوں نے کہاکہ کورونا وبا کے دوران ہماری ترجیح غریب طبقہ ہے،آپ اموات میں اضافے اورمعیشت تباہ ہونے کے انتظار میں تھے ،آپ خود باہر علاج کراتے تھے ،غریبوں کیلئے کتنے ہسپتال بنائے؟،آپ کوکورونا پر سیاست کا موقع نہیں ملا،آپ اب کراچی پر سیاست کررہے ہیں ۔

مراد سعید نے کہاکہ سیلاب سے سب سے زیادہ نقصان خیبرپختونخوا میں ہوا،خیبرپختونخوا میں تمام سڑکیں 12 گھنٹے میں کھول دی گئیں ،تین گھنٹے میں سڑکوں پر سیلاب سے آنے والے کچراصاف کیاگیا۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -