”سرفراز احمد نے آخری ٹی 20 میچ کھیلنے سے انکار نہیں کیا تھا بلکہ۔۔۔“ مصباح الحق ایک بار پھر میدان میں آ گئے

”سرفراز احمد نے آخری ٹی 20 میچ کھیلنے سے انکار نہیں کیا تھا بلکہ۔۔۔“ مصباح ...
”سرفراز احمد نے آخری ٹی 20 میچ کھیلنے سے انکار نہیں کیا تھا بلکہ۔۔۔“ مصباح الحق ایک بار پھر میدان میں آ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف سلیکٹر اور قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کہا ہے کہ سرفراز احمد نے انگلینڈ کیخلاف آخری ٹی 20 میچ کھیلنے سے انکار نہیں کیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) پوڈکاسٹ میں ہیڈ کوچ و چیف سلیکٹر نے کہاکہ کھیلنے سے انکار کی کوئی بات نہیں تھی،مجھے علم تھا کہ کوئی پوری سیریز کے آخر میں میچ کھیل رہا ہو تو اضافی دباﺅ ہوتا ہے کہ 19،20نہ ہوجائے لیکن مجھ سمیت بابر اعظم اور یونس خان نے سرفراز سے بات کی کہ بے فکر ہوکر کھیلو۔ 
انہوں نے کہا کہ ہم نے سرفراز احمد کو سمجھایا کہ تم نے پوری سیریز میں سخت محنت کی، کم از کم آخری میچ توکھیلنا چاہیے،اس بات کا دباﺅ نہ لو کہ پرفارمنس میں کم بیشی ہوگئی تو اس کا مستقبل پر اثر پڑے گا، آپ ہمارے پلان کا حصہ ہیں،اس کے بعد وکٹ کیپر بیٹسمین مطمئن اور خوش ہوکر کھیلے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ سرفراز احمد انگلینڈ کیخلاف سیریز کا تیسرا ٹی 20 میچ کھیلنے سے انکاری تھے کیونکہ میچ سے چند گھنٹوں قبل سرفراز کو کھیلنے سے متعلق بتایا گیا تھا۔ سرفراز احمد تین گھنٹے پریکٹس کر کے تھک چکے تھے اور تب انہیں بتایا گیا کہ وہ آج شام کو شیڈول میچ کھیل رہے ہیں۔ 
سرفراز احمد میچ کھیلنے سے ہچکچا رہے تھے کہ کہیں کچھ انیس بیس ہو گیا تو وہ مشکل میں پھنس جائیں گے اور پھر میچ کے بعد اسی تناظر میں انہوں نے چبھنے والا ٹویٹ بھی کیا تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف سلیکٹر اور قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے میچ کھیلنے سے انکار کی خبروں کی تردید کر دی ہے۔ 

مزید :

کھیل -