کرسٹیانو رونالڈو نے انٹرنیشنل گولز کی سنچری مکمل کر لی

کرسٹیانو رونالڈو نے انٹرنیشنل گولز کی سنچری مکمل کر لی
کرسٹیانو رونالڈو نے انٹرنیشنل گولز کی سنچری مکمل کر لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سٹاک ہوم (ڈیلی پاکستان آن لائن) پرتگال کے سٹار فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا ہے اور انٹرنیشنل گولز کی سنچری مکمل کرنے والے دنیا کے دوسرے فٹ بالر بن گئے ہیں، انہوں نے یہ اعزاز یوئیفا نیشنز لیگ میں سویڈن کیخلاف کھیلے گئے میچ میں 2 گولز سکور کر کے حاصل کیا۔ 
تفصیلات کے مطابق سویڈن کے خلاف میچ میں پرتگال کے کپتان نے 45ویں منٹ میں فری کک لگائی اور گیند کو جال میں پہنچا کرانٹرنیشنل گولز کی سنچری مکمل کر لی۔ رونالڈو یہ اعزاز حاصل کرنے والے دنیا کے دوسرے فٹ بالر بن گئے، ایران کے لیجنڈ فٹ بالر علی داعی 109 گولز کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں۔
دوسرے ہاف میں بھی سویڈن کی دفاعی لائن رونالڈو کو روکنے میں ناکام رہی اور 72ویں منٹ میں رونالڈو نے ایک اور گول داغ دیا اور اس طرح پرتگال نے سویڈن کے خلاف 0-2 سے کامیابی حاصل کی۔ رونالڈو کو سب سے زیادہ گولز کا ریکارڈ توڑنے کیلئے مزید 9 گولز درکار ہیں۔ 

مزید :

کھیل -