”تیسرا ٹی 20 کھیلتے ہوئے بہت دباﺅ میں تھا اور میرے دماغ میں بہت کچھ چل رہا تھا“ وہاب ریاض نے بھی خاموشی توڑ دی

”تیسرا ٹی 20 کھیلتے ہوئے بہت دباﺅ میں تھا اور میرے دماغ میں بہت کچھ چل رہا ...
”تیسرا ٹی 20 کھیلتے ہوئے بہت دباﺅ میں تھا اور میرے دماغ میں بہت کچھ چل رہا تھا“ وہاب ریاض نے بھی خاموشی توڑ دی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باﺅلر وہاب ریاض نے انکشاف کیا ہے کہ وہ انگلینڈ کیخلاف تیسرا ٹی 20 میچ کھیلتے وقت بہت دباﺅ میں تھے اور دماغ میں بہت کچھ چل رہا تھا، پوری ٹیم میچ جیتنا چاہتی تھی تاکہ دورے کا اختتام فتح پر ہو۔ 

تفصیلات کے مطابق وہاب ریاض نے کہا کہ ”انگلینڈ کیخلاف تیسرا ٹی 20 میچ کھیلتے وقت بہت دباﺅ میں تھا اور میرے دماغ میں بہت کچھ چل رہا تھا۔ اس میچ میں میری کارکردگی 2 مہینوں کی انتھک محنت کا نتیجہ تھی۔ پوری ٹیم میچ جیت کر دورے کا اختتام فتح کیساتھ کرنا چاہتی تھی، مجھے خوشی ہے کہ میری کارکردگی ٹیم کی جیت کیلئے اہم ثابت ہوئی۔“ 

ان کا کہنا تھا ”یہ دورہ انگلینڈ میں میرا پہلا میچ تھا اور اگر میں یہ کہوں کہ دباﺅ نہیں تھا، تو جھوٹ بولوں گا۔ میرے دماغ میں بہت سے سوالات تھے اور میں نے اپنی پوری کوشش کی۔ حالات کیسے بھی ہوں، میں کبھی محنت سے نہیں گھبرایا اور پھر مجھے اس کا صلہ بھی ملا۔ جب ہم نے دورہ انگلینڈ میں ٹریننگ کا آغاز کیا تو ایسا محسوس ہوا جیسے میں پہلے کبھی کھیلا ہی نہیں، چار مہینوں کے وقفے کے بعد ردھم میں آنا مشکل تھا، مگر سخت محنت سے ممکن بنایا۔“

مزید :

کھیل -