جلد ہی گوادرصنعتی اور سرمایہ کارانہ سرگرمیوں کامرکز بن جائےگالہذا ۔۔۔چیئرمین سینیٹ نےتاجر برادری کو ترقی کی نئی راہ دکھا دی

 جلد ہی گوادرصنعتی اور سرمایہ کارانہ سرگرمیوں کامرکز بن جائےگالہذا ...
 جلد ہی گوادرصنعتی اور سرمایہ کارانہ سرگرمیوں کامرکز بن جائےگالہذا ۔۔۔چیئرمین سینیٹ نےتاجر برادری کو ترقی کی نئی راہ دکھا دی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)سینیٹ کےچیئرمین صادق سنجرانی نےکہاہےکہ گوادر پاکستان کی ایک نئی بندرگاہ کےطورپرابھررہاہے،جلد ہی گوادرصنعتی و سرمایہ کارانہ سرگرمیوں کا مرکز بن جائے گا لہذا کاروباری برادری گوادر میں مواقعوں سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی کوشش کرے۔

اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کےوفد سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا کہ گوادر اب کاروبار اور سرمایہ کاروں کے لئے پرکشش بنتا جا رہا ہے لہذا کاروباری برادری کو چاہیے کہ وہ گوادر سمیت بلوچستان میں سرمایہ کاری پر خصوصی توجہ دیں۔ انہوں نےکہا کہ بزنس کمیونٹی معیشت کی ترقی کیلئے ریڑھ کی ہڈی ہے،ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ضرورت ہے تا کہ ان کو کاروبار کرنے میں آسانی ہو۔ انہوں نے کہا کہ تاجر برادری نے جس طرح کروناوائرس سے پیدا ہونے والے چیلنجوں کا مقابلہ کیا ہے وہ قابل ستائش ہے اور اس بات کا ثبوت ہے کہ تاجر برادری مشکل حالات کا مقابلہ کرنے کی بہتر صلاحیت رکھتی ہے۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -