پی سی بی کا نیا ڈومیسٹک کرکٹ سیزن شروع ہونے سے پہلے ہی متنازع ہونے لگا، کس کھلاڑی نے کھیلنے سے انکار کر دیا؟

پی سی بی کا نیا ڈومیسٹک کرکٹ سیزن شروع ہونے سے پہلے ہی متنازع ہونے لگا، کس ...
پی سی بی کا نیا ڈومیسٹک کرکٹ سیزن شروع ہونے سے پہلے ہی متنازع ہونے لگا، کس کھلاڑی نے کھیلنے سے انکار کر دیا؟

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا نیا ڈومیسٹک کرکٹ سیزن شروع ہونے سے پہلے ہی متنازع ہونے لگا ہے اور قومی ٹیم کے سابق کپتان سلمان بٹ نے قومی ٹی 20 ٹورنامنٹ کھیلنے سے انکار کر دیا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق سابق کپتان سلمان بٹ نے سینٹرل پنجاب کی جانب سے قومی ٹی 20 ٹورنامنٹ کھیلنے سے انکار کر دیا ہے،انہیں قومی ٹی 20 ٹورنامنٹ کیلئے سینٹرل پنجاب کی فرسٹ الیون میں شامل نہیں کیا گیا تھا جس پر ہیڈ کوچ شاہد انور نے سلمان بٹ کو سینٹرل پنجاب کی سکینڈ الیون کی طرف سے کھیلنے کے ساتھ کپتانی کی پیشکش کی جسے سلمان بٹ نے قبول کرنے سے انکار کردیا۔ 

سلمان بٹ کا موقف ہے کہ الیون میں شامل ہوکر کسی نوجوان کا حق نہیں مار سکتا، بہتر یہی ہے کہ میری جگہ کسی نئے لڑکے کو موقع دیا جائے۔ سلمان بٹ کا شمار گزشتہ تین سیزن سے ڈومیسٹک کرکٹ کے ٹاپ پرفارمر بیٹسمینوں میں ہوتا ہے۔ سابق کپتان کے نزدیک اگر اس پرفارمنس کے باوجود وہ فرسٹ الیون میں جگہ نہ پاتے تو پھر سکینڈ الیون میں کسی کیلئے رکاوٹ کیوں بنیں۔

مزید :

کھیل -