پاکستانی نژاد انگلش کھلاڑی معین علی نے زبردست اعزاز حاصل کر لیا، پہلے ایشیائی نژاد کرکٹربن گئے

پاکستانی نژاد انگلش کھلاڑی معین علی نے زبردست اعزاز حاصل کر لیا، پہلے ...
پاکستانی نژاد انگلش کھلاڑی معین علی نے زبردست اعزاز حاصل کر لیا، پہلے ایشیائی نژاد کرکٹربن گئے

  

ساﺅتھمپٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی نژاد انگلش کرکٹر معین علی ٹی 20 انٹرنیشنل میں انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی کپتانی کرنے والے پہلے ایشیائی نژاد کرکٹر بن گئے ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق معین علی نے ٹی 20 انٹرنیشنل میں انگلینڈ کی کپتانی کرنے والے پہلے ایشیائی نژاد کرکٹر کا اعزاز آسٹریلیا کیخلاف تیسرے ٹی 20 انٹرنیشنل میں حاصل کیا، انگلش ٹی 20 ٹیم کے مستقل کپتان این مورگن انجری کے باعث اس میچ میں شریک نہیں ہو سکے تھے۔ 

مذکورہ میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جس نے معین علی کی قیادت میں مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 145 رنز بنائے اور معین علی 23 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔ آسٹریلیا نے مقررہ ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر کے میچ جیت لیا البتہ سیریز 1-2 سے انگلینڈ کے نام رہی۔ 

مزید :

کھیل -