واٹس ایپ میں کون کونسے نئے فیچرز آرہے ہیں؟ صارفین کے لیے بڑی خبر آگئی

واٹس ایپ میں کون کونسے نئے فیچرز آرہے ہیں؟ صارفین کے لیے بڑی خبر آگئی
واٹس ایپ میں کون کونسے نئے فیچرز آرہے ہیں؟ صارفین کے لیے بڑی خبر آگئی

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) مقبول ترین میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے حالیہ مہینوں میں کئی نئے فیچرز متعارف کروائے ہیں جن میں ڈارک موڈ، اینیمیٹڈ سٹیکرز، گروپ ویڈیو کالز اور دیگر شامل ہیں۔ اب ڈبلیو اے بیٹا انفو (WAbetainfo) کے ماہرین نے واٹس ایپ کے متعلق بتایا ہے کہ ایپلی کیشن آئندہ دنوں میں مزید کئی نئی فیچرز متعارف کرانے جا رہی ہے۔ ان میں ایک سب سے نمایاں فیچر ’ویکیشن موڈ‘ (Vacation mode)ہے۔ اس فیچر کے ذریعے آپ پرانی گروپ چیٹس کو سائلنٹ کر سکیں گے تاکہ آپ کچھ عرصے کے لیے پرسکون طریقے سے چھٹیاں منا سکیں۔ اس کے علاوہ یہ فیچر ان لوگوں کے لیے بھی بہت اہم ہو گا جو پرانی چیٹس کو کسی طور واپس نہیں دیکھنا چاہتے۔

اس فیچر میں دو آپشنز ہوں گے۔ ایک کے ذریعے آپ ان پرانی چیٹس کے نوٹیفکیشنز روک سکیں گے اور دوسرے آپشن کے ذریعے ان چیٹس کو مرکزی سکرین سے چھپا سکیں گے تاکہ یہ آپ کو نظر ہی نہ آئیں۔ماہرین نے دوسرے جس فیچر کا سراغ لگایا ہے وہ میڈیا گائیڈلائنز کا ہے۔ اس فیچر کے ذریعے آپ اپنی تصاویر اور ویڈیوز میں ٹیکسٹ، ایموجیز، سٹیکرز اور دیگر چیزیں بہترین طریقے سے لگا سکیں گے۔ ان دو فیچرز کے علاوہ بھی کئی فیچرز تیار کیے جا رہے ہیں جو مستقبل میں کسی بھی وقت واٹس ایپ صارفین کو میسر آ سکتے ہیں۔

مزید :

سائنس اور ٹیکنالوجی -