KIAکمپنی کی گاڑیوں کی مانگ میں اضافہ، فیکٹری نے ڈبل شفٹ میں کام کرنا شروع کردیا

KIAکمپنی کی گاڑیوں کی مانگ میں اضافہ، فیکٹری نے ڈبل شفٹ میں کام کرنا شروع کردیا
KIAکمپنی کی گاڑیوں کی مانگ میں اضافہ، فیکٹری نے ڈبل شفٹ میں کام کرنا شروع کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) کوروناوائرس اور معاشی بدحالی کے باعث گاڑیوں کی فروخت میں نمایاں کمی واقع ہو گئی تھی اور مختلف کمپنیوں کی طرف سے کچھ وقت کے لیے پلانٹ بند کرنے کی خبریں آ رہی تھیں لیکن اب ’کیا لکی موٹرز‘ (Kia Lucky Motors)کی طرف سے ایک اچھی خبر آ گئی ہے۔کمپنی کی طرف سے اپنی سالانہ رپورٹ گزشتہ روز جاری کی گئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ مالی سال 2019-20ءمیں کمپنی نے نمایاں ترقی کی اور اب کاروں کی بڑھتی طلب پر پورا اترنے کے لیے کمپنی نے ڈبل شفٹ شروع کر دی ہے۔ 
رپورٹ کے مطابق یہ کمپنی 2017ءمیں 8سال کے وقفے کے بعد لکی سیمنٹ کے اشتراک سے دوبارہ لانچ کی گئی تھی۔ تب سے کمپنی کئی طرح کی گاڑیاں متعارف کروائی جا چکی ہیں جن میں فرنٹیئر کے 2700لائٹ پک اپ ٹرک، گرانڈ کارنیول، پیکینٹو منی ہیچ بیک اور سپورٹیج و دیگر شامل ہیں۔ پیکینٹو منی ہیچ بیگ سوزوکی کلٹس اور سپورٹیج ٹویوٹا فارٹیونر کے مقابلے میں متعارف کروائی گئیں جنہیں لوگوں کی طرف سے خاصی پذیرائی ملی۔ کمپنی کی پاکستانی مارکیٹ میں واپسی کے بعد کامیابی کا ایک ثبوت یہ بھی ہے کہ ان اڑھائی سالوں میں کمپنی نے پاکستان بھر میں 20سے زائد ڈیلرشپس قائم کر لی ہیں۔ 

مزید :

بزنس -