جنسی زیادتی کا نشانہ بننے والی خاتون حاضر دماغی سے ریپ کرنے والے شخص کو اپنے گھر لے آئی، جیل پہنچا دیا

جنسی زیادتی کا نشانہ بننے والی خاتون حاضر دماغی سے ریپ کرنے والے شخص کو اپنے ...
جنسی زیادتی کا نشانہ بننے والی خاتون حاضر دماغی سے ریپ کرنے والے شخص کو اپنے گھر لے آئی، جیل پہنچا دیا

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں ایک حاملہ خاتون کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے اور لوٹنے والے 17سالہ مجرم کو ساڑھے 8 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔ میل آن لائن کے مطابق اس مجرم کو خاتون نے جنسی زیادتی کا نشانہ بننے کے بعد کمال چالاکی سے گرفتار کروا دیا تھا۔ یہ واقعہ گزشتہ سال پیش آیا جب برطانوی شہر فیلتھم کے ایک بس سٹاپ پر متاثرہ 30سالہ خاتون نے اس مجرم سے ایک جگہ کا راستہ پوچھا۔ 

یہ رات 1بجے کا وقت تھا اوربس سٹاپ پر اور کوئی نہ تھا چنانچہ مجرم نے موقع غنیمت جانتے ہوئے پیچ کس جیب سے نکالا اور اسے خاتون کی گردن پر لگا دیا اور اسے جنسی زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔ اس بربریت کے بعد مجرم نے خاتون سے رقم بھی چھین لی۔ اس پر خاتون نے مجرم سے کہا کہ وہ اسے چھوڑ دے اور اس کے ساتھ اس کے گھر چلے، وہ وہاں اسے مزید رقم دے دے گی۔ مجرم لالچ میں آ گیا اور خاتون کے ساتھ اس کے گھر چل دیا۔ خاتون نے اسے گھر کے ایک کمرے میں بند کر دیا اور پولیس کو کال کر دی۔ 

مزید :

برطانیہ -