آکسیجن کے ذریعے کینسر کا علاج، سائنسدانوں کو بڑی کامیابی مل گئی

آکسیجن کے ذریعے کینسر کا علاج، سائنسدانوں کو بڑی کامیابی مل گئی
آکسیجن کے ذریعے کینسر کا علاج، سائنسدانوں کو بڑی کامیابی مل گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برن(مانیٹرنگ ڈیسک) کینسر کے علاج کے حوالے سے سوئٹزرلینڈ کے سائنسدانوں نے ایک نئی اور حیران کن دریافت کر لی ہے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق باسل یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے بتایا ہے کہ اگر کینسر کے مریضوں کو آکسیجن کے انجکشن دیئے جائیں تو ان کے جسم میں موجود کینسر کے ٹیومر کی بڑھوتری رک جاتی ہے۔ اس تحقیق میں سائنسدانوں نے مادہ چوہوں پر تجربات کیے جو چھاتی کے کینسر میں مبتلا تھے۔
ان مادہ چوہوں کو دو گروپوں میں تقسیم کرکے ایک گروپ کو آکسیجن کے انجکشن دیئے جاتے رہے۔ نتائج میں سائنسدانوں نے بتایا کہ جن چوہوں کو انجکشن دیئے جاتے رہے تھے وہ دوسرے گروپ کے مادہ چوہوں کی نسبت زیادہ عرصے تک زندہ رہے۔ دوسرے گروپ کے چوہے اس کینسر کی وجہ سے بہت جلد مر گئے تھے۔ تحقیقاتی ٹیم کی سربراہ پروفیسر نکولا اسیٹو کا کہنا تھا کہ ”ہماری اس تحقیق سے کینسر کے علاج کا ایک نیا اورپہلے سے بہتر راستہ نکلا ہے۔ ہماری تحقیق میں ثابت ہوا ہے کہ اگر کینسر کے مریض کے جسم میں آکسیجن کی مقدار بڑھا دی جائے تو کینسر کے ٹیومر کی بڑھوتری رک جاتی ہے۔ اگر اس طریقہ¿ علاج پر مزید تحقیقات کی جائیں تو کینسر کے علاج کے حوالے سے ایک سنگ میل عبور کیا جا سکتا ہے۔“

مزید :

تعلیم و صحت -