آدمی نے پورا گلاس غلطی سے جسم کے ایسے حصے میں ڈال لیا کہ دیکھ کر ڈاکٹر بھی گھبرا گئے

آدمی نے پورا گلاس غلطی سے جسم کے ایسے حصے میں ڈال لیا کہ دیکھ کر ڈاکٹر بھی ...
آدمی نے پورا گلاس غلطی سے جسم کے ایسے حصے میں ڈال لیا کہ دیکھ کر ڈاکٹر بھی گھبرا گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) چین سے گاہے ایسی خبریں آتی ہیں کہ انسان سوچنے پر مجبور ہو جاتا ہے کہ ایسا کیوں ہوا، یا اس آدمی نے ایسا کیوں کیا؟ آج بھی ایک ایسی ہی خبر آئی ہے۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق خبر یہ ہے کہ چین میں 53سالہ ہوانگ نامی ایک آدمی نے اپنی مقعد میں شیشے کا گلاس ڈال دیا جسے وہ واپس باہر نہ نکال سکا اور شدید تکلیف کی حالت میں اسے ساﺅتھ ویسٹ میڈیکل یونیورسٹی ہسپتال لایا گیا۔
ہسپتال کے ماہرڈاکٹروں نے طویل سرجری کرکے اس آدمی کے جسم سے گلاس باہر نکالا۔ اس کے جسم میں یہ گلاس کیسے گیا یا اس نے کیوں ڈالا؟ اس سوال کا جواب تاحال کسی کو معلوم نہیں۔ چینی میڈیا کے مطابق اس گلاس کا قطر 5.6سینٹی میٹر تھا اور یہ مریض کے جسم کے اندر 2.36انچ تک گھسا اور مکمل پھنسا ہوا تھا۔ پروفیسر لی ووشینگ اور ان کی ٹیم کو اس گلاس کو نکالنے کے لیے طویل سرجری کرنی پڑی۔اس آدمی کے جسم کا ایکسرے امیج بھی سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔