حکومت کی جانب سے احساس سکالرشپ پروگرام کا اعلان، نوجوان کس طرح آن لائن درخواست جمع کرواسکتے ہیں؟ آپ بھی جانئے

حکومت کی جانب سے احساس سکالرشپ پروگرام کا اعلان، نوجوان کس طرح آن لائن ...
حکومت کی جانب سے احساس سکالرشپ پروگرام کا اعلان، نوجوان کس طرح آن لائن درخواست جمع کرواسکتے ہیں؟ آپ بھی جانئے

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت نے احساس انڈرگریجوایٹ سکالرشپ پورٹل کا آغاز کر دیا۔ ویب سائٹ ’پڑھ لو‘ کے مطابق اس پورٹل کے ذریعے خواہش مند طالب علم تعلیمی سال 2020-21ءکے لیے درخواستیں جمع کروا سکتے ہیں۔ طالب علموں کے لیے یہ خوشخبری وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ کے ذریعے سنائی۔ انہوں نے لکھا ہے کہ ”تعلیمی سال 2020-21ءکی سکالرشپ کی آن لائن درخواستوں کے لیے احساس انڈرگریجوایٹ سکالرشپ پورٹل کھول دیا گیا ہے۔ یہ پورٹل 30اکتوبر تک کھلا رہے گا۔ سکالر شپ درخواست میں متعلقہ یونیورسٹی کا نام درج کرنا ضروری ہو گا۔“

ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے اپنی ٹویٹ میں پورٹل کا لنک ehsaas.hec.gov.pkبھی طالب علموں کی آسانی کے لیے شامل کیا، جس پر طالب علم اہلیت کے متعلق شرائط و ضوابط بھی دیکھ سکتے ہیں۔ ڈاکٹر ثانیہ کا کہنا تھا کہ ایسے طالب علم جن کی فیملی انکم 45ہزار روپے سے کم ہے وہ اس سکالرشپ پروگرام میں شریک ہو سکتے ہیں۔ اس سکالر شپ پروگرام میں طالب علموں کو 100فیصد ٹیوشن فیس اور ماہانہ 4ہزار روپے الاﺅنس دیا جائے گا۔ اس پروگرام میں چاروں صوبوں، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کی پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں کے طالب علم درخواست دے سکتے ہیں۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -