’اروناچل پردیش بھارت کا حصہ نہیں ہے‘ چین نے اعلان کردیا، مودی کو مزید پریشان کردیا

’اروناچل پردیش بھارت کا حصہ نہیں ہے‘ چین نے اعلان کردیا، مودی کو مزید ...
’اروناچل پردیش بھارت کا حصہ نہیں ہے‘ چین نے اعلان کردیا، مودی کو مزید پریشان کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی اور چینی افواج لداخ کے اس دور افتادہ علاقے میں تاحال آمنے سامنے کھڑی ہیں اور دونوں ملکوں کے درمیان اس سرحد پر کشیدگی اپنے عروج کو چھو رہی ہے۔ بھارت رواں سال چند ماہ قبل چینی فوجیوں کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے اپنے ایک کرنل سمیت 20فوجیوں کی ہلاکت کا بدلہ لینے کے لیے اتاﺅلا ہو رہا ہے اور چینی فوج بھارت کی طرف سے ایسی کسی بھی مہم جوئی کے لیے پوری طرح تیار کھڑی نظر آتی ہے۔ ابھی بھارت اسی خونریز واقعے کے سبب پیچ و تاب کھا رہا تھا کہ اب چین کے طرف سے بھارتی ریاست اروناچل پردیش کے متعلق بھی ایک ایسا بیان سامنے آ گیا ہے کہ بھارتیوں کے ہوش اڑ گئے۔ ایکسپریس ٹربیون کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ژاﺅ لی جیان نے کہا ہے کہ ”ارونا چل پردیش بھی بھارت کا حصہ نہیں ہے۔ یہ چین کا جنوبی تبت خطہ ہے جسے چین بھارت کا حصہ تسلیم نہیں کرتا۔“
رپورٹ کے مطابق ارونا چل پردیش 18لاکھ نفوس کی آبادی پر مشتمل ریاست ہے جو بھارت اور چین کے بارڈر پر واقع ہے۔ ژاﺅ لی جیان نے یہ بیان اس علاقے میں لاپتہ ہونے والے 5بھارتیوں شہریوں کے متعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے دیا۔ بھارت کی طرف سے الزام عائد کیا جا رہا ہے کہ اروناچل پردیش کے ان 5دیہاتیوں کو چینی فوج نے اغواءکیا ہے۔ مودی حکومت کی وزیر کیرن ریجیجو کا کہنا تھا کہ ”بھارتی فوج نے چینی فوجی قیادت کے ساتھ اروناچل پردیش کے مغوی لوگوں کے حوالے سے رابطہ کر لیا ہے۔ “