پاک فوج نے بھارتی ڈرون مار گرایا
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاک فوج نے بھارت کا ایک اور ڈرون مار گرایا۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے بھارت کے تباہ شدہ ڈرون کی تصویر شیئر کی اور بتا یا کہ لائن آف کنٹرول کے چکوٹھی سیکٹر پر پاک فوج کے دستے نے بھارتی ڈرون مار گرایا ۔انہوں نے بتا یا کہ بھارتی ڈرون لائن آف کنٹرول پر پاکستانی حدود کے اندر پانچ سو میٹر تک داخل ہو گیا تھا ۔رواں سال پاکستانی فوج نے بھارت کے 11ڈرون مار گرائے جولائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کر رہے تھے۔
#PakistanArmy troops shot down an Indian spying #quadcopter in Chakothi Sector along LOC.
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) September 9, 2020
The quadcopter had intruded 500 meters on Pakistan’s side of the #LOC. This is 11th Indian quadcopter shot down by Pakistan Army this year. pic.twitter.com/TWkLaqIeiV