چیئرمین نیب اِن ایکشن ، بلین ٹری سونامی منصوبے میں 6 انکوائریوں کی منظوری دیدی

چیئرمین نیب اِن ایکشن ، بلین ٹری سونامی منصوبے میں 6 انکوائریوں کی منظوری ...
چیئرمین نیب اِن ایکشن ، بلین ٹری سونامی منصوبے میں 6 انکوائریوں کی منظوری دیدی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی احتساب بیوروکے چیئرمین جسٹس(ر) جاویداقبال نے بلین ٹری سونامی پروجیکٹ خیبر پختونخوا میں بدعنوانی کے الزامات پر 6انکوائریوں اور 4 انویسٹی گیشنز کی منظوری دے دی۔

 تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں چیئرمین نیب کی زیر صدارت نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں ڈپٹی چئیرمین نیب، پراسیکیوٹر جنرل اکانٹیبلٹی نیب، ڈی جی آپریشن نیب اور ڈی جی نیب راولپنڈی شریک ہوئے جب کہ ڈی جی نیب خیبرپختونخوا، ڈی جی نیب سکھر اور ڈی جی نیب کراچی نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔

نیب اعلامیے کے مطابق اجلاس میں چیئرمین نیب نے  بلین ٹری سونامی پروجیکٹ خیبر پختونخوا میں 4الگ الگ تحقیقات اور6انکوائریوں سمیت  ٹیکسٹ بورڈ خیبر پختونخوا کے افسران اور دیگر کے خلاف تحقیقات کی منظوری دی۔اجلاس میں پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ(پی پی ایل)کے سابق منیجنگ ڈائریکٹر، چیف ایگزیکٹو آفیسر ،رکن بورڈ آف ڈائریکٹرز اور دیگر کےخلاف ریفرنس دائرکرنے کی بھی  منظوری دی گئی، ملزمان پر تیل و گیس کی تلاش کےٹھیکےمیں بدعنوانی کاالزام ہے ۔اعلامیے کے مطابق محکمہ تعلیم اورخواندگی حکومت سندھ کے افسران واہلکاروں کیخلاف بھی تحقیقات کی منظوری دی گئی۔

اس موقع پر چیئرمین نیب نے کہا کہ مفرور اور اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے لیے قانون کے مطابق اقدامات کیے جائیں گے،نیب ملک سے بدعنوانی کے خاتمے اور کرپشن فری پاکستان کے لیے انتہائی سنجیدہ ہے، نیب کی اولین ترجیح میگاکرپشن کے مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانا ہے۔چیئرمین نیب نے کہا کہ نیب نے 468ارب روپے برآمدکرکے قومی خزانے میں جمع کرائے، نیب کی کارکردگی کو معتبر قومی اور بین الا قوامی اداروں نے سراہا ہیجو نیب کے لیے اعزازکی بات ہے۔

مزید :

قومی -