صنعتی شعبے کی ترقی  حکومتی ترجیح،کامیاب جوان پروگرام کے پہلے مرحلے میں۔۔۔۔عثمان ڈار نے لاکھوں نوجوانوں کو بڑی خوشخبری سنا دی

 صنعتی شعبے کی ترقی  حکومتی ترجیح،کامیاب جوان پروگرام کے پہلے مرحلے ...
 صنعتی شعبے کی ترقی  حکومتی ترجیح،کامیاب جوان پروگرام کے پہلے مرحلے میں۔۔۔۔عثمان ڈار نے لاکھوں نوجوانوں کو بڑی خوشخبری سنا دی

  

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم  عمران خان کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا ہے کہ ہماری حکومت کی ترجیح ہے کہ صنعتی شعبے کو ترقی دی جائے،کامیاب جوان پروگرام کے پہلے مرحلے میں 10 لاکھ نوجوانوں کو روزگار دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی چیمبر آف کامرس میں "کامیاب جوان پروگرام" کےتحت چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئےعثمان ڈار نے کہا کہ اس پروگرام کے پہلے مرحلے میں 10 لاکھ نوجوانوں کو روزگار دیں گے،وزیراعظم نوجوانوں کو ملک کے وسائل تک رسائی دے رہے ہیں، آئندہ چند ماہ میں پروگرام لاکھوں نوجوانوں کی کامیابی کے لیے سیڑھی بنے گا،چھوٹے کاروبار کو فروغ  دے کر روزگار کے لاکھوں مواقع پیدا کیے جا سکتے ہیں۔عثمان ڈار نے کہا کہ 50 ہزار نوجوانوں کو روزگار کے ساتھ ساتھ  تکنیکی تربیت بھی فراہم کی جا رہی ہے،ہنرمند اور باصلاحیت نوجوانوں کو شفاف طریقے سے میرٹ پر قرض دیں گے، عوام کے ٹیکس کا پیسہ سیاسی بنیادوں پر تقسیم نہیں کریں گے، موجودہ دور کے چیلنجز کو مدنظر رکھ  کر نوجوانوں کو ہنرمند بنانا ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -راولپنڈی -