محمد حفیظ نے ڈومیسٹک سینٹرل کنٹریکٹ لینے سے انکار کر دیا مگر کیوں؟ وجہ بھی ایسی کہ ہر کوئی داد دینے پر مجبور ہو جائے

محمد حفیظ نے ڈومیسٹک سینٹرل کنٹریکٹ لینے سے انکار کر دیا مگر کیوں؟ وجہ بھی ...
محمد حفیظ نے ڈومیسٹک سینٹرل کنٹریکٹ لینے سے انکار کر دیا مگر کیوں؟ وجہ بھی ایسی کہ ہر کوئی داد دینے پر مجبور ہو جائے

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راو¿نڈر محمد حفیظ نے ڈومیسٹک سینٹرل کنٹریکٹ لینے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوجوان کھلاڑی اس کے حقدار ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق محمد حفیظ کے دستبردار ہونے کے بعد ریٹینر کنٹریکٹ دیا جائےگا جس میں انہیں تنخواہ تو نہیں ملے گی تاہم میچ فیس اور ڈیلی الاﺅنس دیئے جائیں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے 39 سالہ محمد حفیظ کو ایک لاکھ سے زائد کا ماہانہ کنٹریکٹ آفر کیا تھا لیکن ’پروفیسر‘ کے لقب سے مشہور کھلاڑی نے فیصلہ کیا کہ یہ کنٹریکٹ کسی نوجوان کرکٹر کو مل جائے۔

پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد حفیظ کو ڈومیسٹک سیزن میں میچ فیس اور ماہانہ رقم ادا کی جائے گی، پروفیسر کے اس اقدام کو سابق کرکٹرز اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔ علاوہ ازیں پی سی بی نے اس ضمن میں 30 ستمبر سے شروع ہونے والے نئے سیزن میں شریک کھلاڑیوں کو اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی ترغیب دینے کیلئے زیادہ سے زیادہ انعامات دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

سب سے کم معاوضہ حاصل کرنے والے ڈومیسٹک کرکٹرز اب رواں سال 32 لاکھ روپے سے زائد کی رقم کماسکیں گے جوکہ سیزن 20-2019ءکی نسبت 83 فیصد زیادہ ہے۔ ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس ندیم خان نے کہا کہ کہ پی سی بی اپنے فنڈز اور آمدن کرکٹ کے ذریعے ہی بناتا ہے اور مناسب بھی یہی ہے کہ اس آمدن کا ایک بڑا حصہ کرکٹرز اور کھیل کی ترقی پر استعمال کیا جائے۔

مزید :

کھیل -