وفاقی وزیر  اعظم سواتی نے منشیات فروشوں کے خلاف طبل جنگ بجا دیا 

وفاقی وزیر  اعظم سواتی نے منشیات فروشوں کے خلاف طبل جنگ بجا دیا 
وفاقی وزیر  اعظم سواتی نے منشیات فروشوں کے خلاف طبل جنگ بجا دیا 

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)  وفاقی وزیر برائے انسداد منشیات اعظم سواتی نے کہا ہے کہ پاکستان میں منشیات  افغانستان سے سمگل ہو رہی ہے، منشیات  سمگلر ملک اور قوم کے دشمن ہیں، منشیات کی سمگلنگ کی روک تھام کے لئے سخت اقدامات کئے جائیں گے۔

نجی ٹی وی کے مطابق  وفاقی وزیر برائے انسداد منشیات اعظم  سواتی  نے   طورخم بارڈر  کا دورہ کیا اور اداروں کے سربراہان سے بارڈر مینجمنٹ اور حالات کے بارے میں بریفنگ لی۔اعظم خان سواتی نے طورخم بارڈر پر مختلف جگہوں اور چیکنگ پوائنٹس کا جائزہ بھی لیا۔اس موقع پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےاعظم سواتی نے کہا کہ  منشیات ہماری نوجوان نسل کو تباہ کر رہی ہے، پاکستان میں منشیات  افغانستان سے سمگل ہو رہی ہے، منشیات کی سمگلنگ کی روک تھام کے لئے سخت اقدامات کئے جائیں اور ہر چیز کی کڑی نگرانی اور چیکنگ کی جائے تاکہ ملک و قوم کو اس لعنت سے بچایا جائے۔وفاقی وزیر نے منشیات سمگلنگ روکنے کیلئے  اداروں کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ منشیات کی روک تھام اور اس کے خاتمے کے لئے ہر ممکن کوشش کریں گے کیونکہ اس کا خاتمہ ہما را قومی فریضہ ہے، منشیات فروشوں اور سمگلروں کو کہیں پر بھی نہیں چھوڑیں گے۔

مزید :

علاقائی -بلوچستان -پنجاب -لاہور -