غربت کے خاتمہ حکو مت کی اولین ترجیح ہے,ماضی کی حکومتوں کی طرح ۔۔۔ڈاکٹر شہباز حکومتی ناقدین  کے منہ بند کرادیئے

 غربت کے خاتمہ حکو مت کی اولین ترجیح ہے,ماضی کی حکومتوں کی طرح ۔۔۔ڈاکٹر شہباز ...
 غربت کے خاتمہ حکو مت کی اولین ترجیح ہے,ماضی کی حکومتوں کی طرح ۔۔۔ڈاکٹر شہباز حکومتی ناقدین  کے منہ بند کرادیئے

  

فیصل آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ غربت کے خاتمہ حکو مت کی اولین ترجیح ہے،ماضی کی حکومتوں کی طرح قلیل مدت منصوبوں کی بجائے طویل مدتی منصوبوں پر کام کر رہے ہیں، ایسی پالیسی لا رہے ہیں جس لوگوں کو روز گار کے زیادہ سے زیادہ موا قع ملیں، حکومت نے مصنوعی طریقے سے ڈالر کو کنٹرول نہیں کیا جیسا کہ ماضی میں ہو تا رہا ،پوری دنیا میں دو انڈسٹریز ایک سروس سیکٹر اور دوسرا ویلیو ایڈڈ مصنوعات سیکٹر تقریبا 80فیصد زرمبادلہ کماتا ہے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان ہوزری مینوفیکچر ایسوسی ایشن کے اجلاس کی صدارت کے بعد میڈیا سے گفتگو کر تے ہو ئے ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ کپاس کی پیداوار کو بڑھانے کے سلسلہ میں ایک جامعہ پالیسی بنائی جارہی ہے تاکہ ہمیں باہر سے مہنگی کپاس کو نہ خریدا جائے،ہم اپنی ضروریات کی کپاس کو پید ا کر سکتے ہیں اور اگرکپاس  زیادہ ہو جائے تو ہم اس سے قیمتی زرمبادلہ بھی حاصل کرسکتے ۔انہوں نے کہا کہ سستی کپاس کی وجہ سے ویلیو ایڈڈ مصنوعات مہنگی نہ ہو نے سے ہم بیرونی منڈیوں کا مقابلہ کرسکیں گے،اس سلسلہ میں چائنہ سے مل کر اپنی زرعی پیداوار کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ جدید ٹیکنالوجی کا استعمال بھی کر رہے ہیں تاکہ ہم مستقبل کی ضروریات کو پورا کر سکیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پولیس کی کارکردگی کو بڑھانے کے سلسلہ میں اقدامات کر رہی ہے تاکہ پولیس ماضی کی طرح امیر پر ایک قانون اور غریب پردوسر ا قانون استعمال نہ کرسکے بلکہ قانون کی نظر میں سب برابر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں شدید بارشوں کے باعث ہونیوالی حالیہ تباہی کے تناظر میں وسائل کی کمی کے باوجود وزیر اعظم عمران خان نے کراچی کیلئے 1100 ارب روپے کے تاریخی پیکیج کا اعلان کیا جونہ صرف قابل ستائش ہے بلکہ اس سے آئندہ دو سے تین سالوں میں کراچی کی حالت با لکل تبدیل ہوجا ئے گی ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خاں نے کفایت شعاری کو اپناتے ہوئے اپنے اخراجات میں تقریبا 35 فیصد تک کمی کردی ہے،ان میں غریب آدمی کا درد موجود ہے،حکومت کی مثبت پالیسیوں کی وجہ سے ہم نے کورونا وارس پر تقریبا قابو پا لیا ہے، ہمارے بہت سی انڈسٹری مالکان نے کرونا وباءکے دوران اپنے ملازمین کو نا صرف تنخوا ہیں پوری دیں بلکہ ان کے گھروں میں راشن بھی پہنچایا ۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -