پیپلزپارٹی  کا آصف زرداری پر  نیب مقدمات کے خلاف آئینی اور قانونی جنگ جاری رکھنے کا اعلان

پیپلزپارٹی  کا آصف زرداری پر  نیب مقدمات کے خلاف آئینی اور قانونی جنگ جاری ...
پیپلزپارٹی  کا آصف زرداری پر  نیب مقدمات کے خلاف آئینی اور قانونی جنگ جاری رکھنے کا اعلان

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق صدر آصف زرداری کے خلاف توشہ خانہ کیس کا معاملہ،پیپلزپارٹی  نے  نیب     مقدمات کے خلاف آئینی اور قانونی جنگ جاری رکھنے کا اعلان کر دیاْ۔

نجی ٹی وی کے مطابق  پاکستان پیپلزپارٹی  کی سیکرٹری اطلاعات  ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ توشہ خانہ کیس نیب گردی کے علاوہ اور کچھ نہیں،پیپلزپارٹی نیب گردی کسی صورت قبول نہیں کرے گی،نیب کو جعلی اکاونٹس کیس میں کچھ نہیں ملا تو اب انتقامی کارروائی کے لئے توشہ خانہ کیس سامنے لے آئی،نیب اور تبدیلی سرکار بے بنیاد الزامات عائد کر کے عوام کو گمراہ کر رہے ہیں،دو نہیں ایک پاکستان اور بلاتفریق احتساب چاہتے ہیں۔

ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ ہائی پروفائیل سکینڈلز کے باوجود اپنے اے ٹی ایمز، مافیاز، اور کابینہ میں بیٹھے لوگوں کو این آر او دیا جا رہا ہے،عوام آٹا، چینی، گندم، پٹرول، ادویات سمیت حال ہی میں سامنے آنے والے سکینڈلز نہیں بھولے،نیب اور تبدیلی سرکاری جواب دے کہ حال میں آنے والے سکینڈلز پر کیا کارروائی کی گئی ہے؟ ملک میں صرف اپوزیشن کا احتساب انتقام کی واضح مثال ہے، نیب اپنی ساکھ کھو چکا ہے، چیئرمین نیب متنازعہ بن چکے ہیں،کیا نیب اور تبدیلی سرکار کو کابینہ میں بیٹھے اسکینڈلز زدہ لوگ نظر نہیں آ رہے؟ ۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی قیادت ان جھوٹے مقدمات سے گھبرانے والی نہیں، کیسز کا سامنا کر کے سرخرو ہوتی رہی ہیں اب بھی سامنا کرتے رہیں گے، پیپلزپارٹی نیب اور تبدیلی سرکار کو بے نقاب کرنے کے لئے قانونی اور آئینی جنگ جاری رکھے گی۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -