نیشنل ٹی 20 کپ، بلوچستان نے فرسٹ اور سکینڈ الیون کا اعلان کر دیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) بلوچستان کرکٹ ایسوسی ایشن نے نیشنل ٹی 20 قومی کیلئے فرسٹ اور سیکنڈ الیون ٹیموں کیلئے 16 رکنی سکواڈز کا اعلان کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایونٹ کا فرسٹ الیون کرکٹ ٹورنامنٹ 30 ستمبر سے 18 اکتوبر تک ملتان اور راولپنڈی میں جاری رہے گا جبکہ سیکنڈ الیون ٹورنامنٹ کے میچز یکم سے 8 اکتوبر تک لاہور میں کھیلے جائیں گے۔ دونوں ٹورنامنٹس (فرسٹ اور سیکنڈ الیون)میں ناردرن کرکٹ ایسوسی ایشن، اپنے ٹائٹلز کا دفاع کرے گی۔
بلوچستان فرسٹ الیون کی قیادت حارث سہیل کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں بسمہ اللہ خان (نائب کپتان، وکٹ کیپر)، اکبر الرحمان، عاکف جاوید، عماد بٹ، اویس ضیاء، امام الحق، عمران بٹ، عمران فرحت، کاشف بھٹی، خرم شہزاد، تیمور خان، عمید آصف، عمر گل، اسامہ میراور یاسر شاہ شامل ہیں۔
بلوچستان فرسٹ الیون کے منیجر خدا بخش، ہیڈ کوچ فیصل آباد، اسسٹنٹ کوچ وسیم حیدر، ٹرینر عجب گل خان، فزویو عارف شاہ اور اینالسٹ شاکر خلجی ہیں۔
بلوچستان سیکنڈ الیون کی قیادت کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں جلات خان (نائب کپتان)، عبد الناصر، عبدالواحد بنگلزئی، اختر شاہ، ایاز تصور، گوہر فیض، گلریز صدف (وکٹ کیپر)، حیات اللہ، محمد ابراہیم، محمد جنید خان، محمد طلحہ، نجیب اللہ اچکزئی، رمیز راجہ جونیئر، صلاح الدین اور تاج گل شامل ہیں۔
بلوچستان سیکنڈ الیون کے سپورٹ سٹاف میں حبیب بلوچ (کوچ کم منیجر)، شعیب خان (اسسٹنٹ کوچ)، محمد حسنین (فزیو)، محمد حسین (ٹرینر)اور وسیم الدین (اینالسٹ) کے طور پر خدمات سرانجام دیں گے۔
بلوچستان کے ہیڈ کوچ فیصل اقبال کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کے مستقل موازنے کے بعد سکواڈز ترتیب دئیے گئے ہیں۔ میں بلوچستان فرسٹ الیون، سیکنڈ الیون اور انڈر 19 کے کوچز کا مشکور ہوں جنہوں نے سکواڈ منتخب کرنے میں بھرپور مدد فراہم کی، میں پرامید ہوں کہ منتخب کردہ سکواڈز تینوں فارمیٹس میں بہترین کارکردگی دکھاتے ہوئے زبردست حریف ثابت ہوں گے۔