پاکستان سیٹیزن پورٹل ویب سروس کا اجراء کر دیا گیا

پاکستان سیٹیزن پورٹل ویب سروس کا اجراء کر دیا گیا
 پاکستان سیٹیزن پورٹل ویب سروس کا اجراء کر دیا گیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)  وزیر اعظم کی ہدایت پر پاکستان سیٹیزن پورٹل ویب سروس تیار کر لی گئی،معاون خصوصی زلفی بخاری نے سیٹیزن پورٹل ویب سروس کا افتتاح کردیا ،پاکستان سیٹیزن پورٹل کی توسیع سے مزید 8کروڑ پاکستانی مستفید ہوسکیں گے۔

وزیر اعظم آفس  کے مطابق اس سے قبل یہ سہولت 3 کروڑ 50 لاکھ پاکستانیوں  کو میسر تھی، عوام کی 8600اداروں تک اپنی شکایات کے اندراج کے لیے رسائی ممکن ہو گی، پاکستان سیٹیزن پورٹل ایپ کو آئندہ  ورلڈ گورنمنٹ سمٹ میں بھی پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، پورٹل ایپ پراب تک 28 لاکھ لوگوں کو رجسٹر کیا جا چکا ہے۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -