سینٹرل پنجاب نے نیشنل ٹی 20 کپ کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا

 سینٹرل پنجاب نے نیشنل ٹی 20 کپ کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا
 سینٹرل پنجاب نے نیشنل ٹی 20 کپ کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینٹرل پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے نیشنل ٹی 20 کپ کیلئے فرسٹ اور سیکنڈ الیون کے سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق سینٹرل پنجاب فرسٹ الیون کی قیادت قومی ون ڈے اور ٹی 20 ٹیم کے کپتان بابراعظم کے سپرد کی گئی ہے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں سعد نسیم(نائب کپتان) ،کامران اکمل، عبداللہ شفیق، عابد علی، احمد بشیر، بلال آصف، احسان عادل، فہیم اشرف، عرفان خان نیازی، نسیم شاہ، قاسم اکرم، رضوان حسین، صہیب اللہ، عثمان قادراور ظفر گوہر شامل ہیں۔ 

پی سی بی کے مطابق اظہر زیدی (منیجر)، شاہد انور (ہیڈ کوچ)، سمیع اللہ خان نیازی (اسسٹنٹ کوچ)، محمد اسد (فزیو)، یاسر محمود (ٹرینر) اور ساجد یاسین (اینالسٹ)کے طور پر خدمات سرانجام دیں گے۔ 

سینٹرل پنجاب سیکنڈ الیون کی قیادت نعمان انور کو سونپی گئی ہے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں رضا علی ڈار (نائب کپتان)، عتیق الرحمان، اعتزاز حبیب خان، بلاول اقبال، فہد عثمان، جنید علی، کامران افضل، محمد اخلاق، محمد علی، محمد فائق، محمد سعد، نثار احمد، سلیمان شفقت، وقاص مقصوداور زبیر خان لودھی شامل ہیں۔ 

سینٹرل پنجاب سیکنڈ الیون کیلئے اکرم رضا(کوچ کم منیجر)، ہمایوں فرحت (اسسٹنٹ کوچ)، ارشد جاوید (ٹرینر)، عبید اللہ (فزیو) اور محمود محی الدین(اینالسٹ) کے طور پر مقرر کئے گئے ہیں۔ 

سینٹرل پنجاب کے ہیڈ کوچ شاہد انور کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس بے پناہ ٹیلنٹ ہے اور ایک مرتبہ پھر ڈومیسٹک کر کٹ کے بڑے نام ہمارے سکواڈ کا حصہ بنے ہیں، رواں سیزن کیلئے ہم نے انڈر 19 میں عمدہ کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں سمیت زبردست ٹیلنٹ کا انتخاب کیا ہے۔ 

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق پہلی مرتبہ نیشنل ٹی ٹونٹی کپ فرسٹ الیون ٹورنامنٹ ڈبل لیگ کی بنیاد پر کھیلا جارہا ہے اور یہ فیصلہ آئندہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ 2021ءکے انعقاد اورنیشنل ٹی 20 کپ میں شریک کھلاڑیوں کو قومی ٹیم میں شمولیت کیلئے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرنے کی غرض سے کیا گیا ہے۔ 

مزید :

کھیل -