خیبرپختونخوا کرکٹ ایسوسی ایشن نے بھی نیشنل ٹی 20کپ کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا

خیبرپختونخوا کرکٹ ایسوسی ایشن نے بھی نیشنل ٹی 20کپ کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا
خیبرپختونخوا کرکٹ ایسوسی ایشن نے بھی نیشنل ٹی 20کپ کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبرپختونخوا کرکٹ ایسوسی ایشن نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نیشنل ٹی 20 کپ کیلئے فرسٹ اور سیکنڈ الیون کا اعلان کر دیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق فرسٹ الیون کی قیادت محمد رضوان کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں جنید خان (نائب کپتان)، ارشد اقبال، آصف آفریدی، فخر زمان، افتخار احمد، عمران خان سینئر، محمد حفیظ، محمد حارث (وکٹ کیپر)، محمد محسن، صاحبزادہ فرحان، شاہین شاہ آفریدی، شعیب ملک، عثمان خان شنواری، وہاب ریاض اور زوہیب خان شامل ہیں۔ 

فرسٹ الیون کیلئے فرخ زمان (منیجر)، عبدالرزاق (ہیڈ کوچ)، آفتاب خان (اسسٹنٹ کوچ)، عمران اللہ (ٹرینر)، ریحان خالد (فزیو) اور ولید احمد (اینالسٹ) کے طورپر خدمات سرانجام دیں گے۔ 

خیبرپختونخوا سیکنڈ الیون کی قیادت مہران ابراہیم کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں ریحان آفریدی (نائب کپتان، وکٹ کیپر)، عادل امین، اسد آفریدی، اسرار اللہ، خالد عثمان، محمد عامر خان، محمد عارف شاہ، محمد عمران، محمد عرفان خان، محمد محسن خان، محمد سرور آفریدی، مصدق احمد،نبی گل، ساجد خان اور ثمین گل شامل ہیں۔ 

سیکنڈ الیون کے سپورٹ سٹاف میں رفعت اللہ مہمند (کوچ کم منیجر)، محمد اسلم قریشی (اسسٹنٹ کوچ)، ابرار احمد (ٹرینر)، ساجد علی خان (فزیو) اور ماجد علی شاہ (اینالسٹ) کے طور پر شامل کئے گئے ہیں۔ 

خیبرپختونخوا فرسٹ الیون کے کوچ عبدالرزاق نے کہا ہے کہ میں سلیکشن کے طریقہ کار سے بالکل مطمئن ہوں اور ہمارے سکواڈ میں سینئرز، جونیئرز کا بہترین امتزاج ہے اور میری توجہ انہیں بھرپور سپورٹ اور حوصلہ دینے پر رہے گی تاکہ وہ تمام تر صلاحیتوں کے ساتھ کھیل سکیں۔ 

مزید :

کھیل -