نیشنل ٹی 20 کپ، ناردرن کرکٹ ایسوسی ایشن کے سکواڈ کا بھی اعلان ہو گیا

نیشنل ٹی 20 کپ، ناردرن کرکٹ ایسوسی ایشن کے سکواڈ کا بھی اعلان ہو گیا
نیشنل ٹی 20 کپ، ناردرن کرکٹ ایسوسی ایشن کے سکواڈ کا بھی اعلان ہو گیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نیشنل ٹی 20 کپ کیلئے ناردرن کرکٹ ایسوسی ایشن نے فرسٹ اور سیکنڈ الیون کا اعلان کر دیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق ناردرن فرسٹ الیون کی قیادت عماد وسیم کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں شاداب خان (نائب کپتان)، علی عمران، آصف علی، فرزان راجہ، حیدر علی، حماد اعظم، حارث رؤف، محمد عامر، محمد نواز، موسیٰ خان، روحیل نذیر (وکٹ کیپر)، سہیل اختر، سہیل تنویر، عمر امین اور ذیشان ملک شامل ہیں۔ 

سپورٹ سٹاف میں آفاق رحیم (منیجر)، محمد وسیم (ہیڈ کوچ)، محمد مسرور (اسسٹنٹ کوچ)، علی سفیان (فزیو)، محمد اسلم (ٹرینر)اور محمد احسن احسان (اینالسٹ) کے طور پر خدمات سرانجام دیں گے۔ 

ناردرن سیکنڈ الیون کی قیادت نعمان علی کے سپرد کی گئی ہے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں عمیر مسعود (نائب کپتان، وکٹ کیپر)، عامر جمال، اطہر محمود، فیضان ریاض، محمد اسماعیل، ناصر نواز، نوید ملک، نہال منصور، رضا حسن، سلمان ارشاد، سرمد بھٹی، شیراز خان، شعیب احمد منہاس، تیمور سلطان اور زید عالم شامل ہیں۔ 

سپورٹ سٹاف میں فہد مسعود (کوچ کم منیجر)، سعید انور جونیئر(اسسٹنٹ کوچ)، فرخ حیات (ٹرینر)، افتخار (فزیو)اور محمد رضوان حنیف کو (اینالسٹ) مقرر کیا گیا ہے۔ 

ناردرن کرکٹ ایسوسی ایشن کے ہیڈ کوچ کا کہنا ہے کہ ناردرن کی ٹیم نے گزشتہ سیزن میں پرجوش کرکٹ کھیلی تھی اور ہم نے جو منصوبے تخلیق کئے ان سے مختصر فارمیٹ کیساتھ طویل فارمیٹ میں بھی فائدہ ملا، ہم نے گزشتہ سیزن میں اچھی کارکردگی دکھانے والوں کیساتھ نوجوان کھلاڑیوں کو بھی شامل کیا ہے اور ٹورنامنٹ بہترین کھیل کا مظاہرہ کرنے کیلئے پرامید ہیں۔ 

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق پہلی مرتبہ نیشنل ٹی ٹونٹی کپ فرسٹ الیون ٹورنامنٹ ڈبل لیگ کی بنیاد پر کھیلا جارہا ہے اور یہ فیصلہ آئندہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ 2021ءکے انعقاد اورنیشنل ٹی 20 کپ میں شریک کھلاڑیوں کو قومی ٹیم میں شمولیت کیلئے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرنے کی غرض سے کیا گیا ہے۔ 

مزید :

کھیل -