”قوم ،زلفی بخاری کی مشکور ہے“ثنا بچہ نے ایسی بات کہہ دی کہ آپ کی بھی ہنسی نہ رکے

”قوم ،زلفی بخاری کی مشکور ہے“ثنا بچہ نے ایسی بات کہہ دی کہ آپ کی بھی ہنسی نہ ...
”قوم ،زلفی بخاری کی مشکور ہے“ثنا بچہ نے ایسی بات کہہ دی کہ آپ کی بھی ہنسی نہ رکے

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )اسلام آباد سے مبینہ طور پر اغواہونے والے ایس ای سی پی کے جوائنٹ ڈائریکٹر ساجد گوندل گزشتہ رات اچانک اپنے گھر پہنچ گئے ،تاہم اس ساری کہانی میں نیا موڑ اس وقت آیا جب وہ اپنے بھائی کے گھر پہنچے اور انہوں نے پولیس کو بیان ریکارڈ کرواتے ہوئے دعویٰ کیا کہ وہ اپنے دوستوں کے ساتھ شمالی علاقہ جات سیر و تفریح کیلئے گئے تھے اور موبائل بند ہونے کے باعث اہل خانہ کو آگاہ نہ کر سکے۔

اس خبر پر رد عمل دیتے ہوئے اینکر پرسن ثنا بچہ نے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی زلفی بخاری کا شکریہ ادا کردیا ۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں خبر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ قوم، زلفی بخاری کی مشکور ہے کہ ان کی وزارت میں لوگ، گھر سے دفتر کا کہہ کر شمالی علاقہ جات کی سیاحت کو نکل جاتے ہیں۔

اس سے قبل ساجدگوندل کے اہل خانہ کی جانب سے اغواکا خدشہ ظاہر کیا جارہا تھا اور وہ سراپہ احتجاج بھی تھے جبکہ معاملے سے متعلق درخواست دائر ہونے پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے دس روز کے اندر ایس ای پی کے افسر کو بازیاب کرنے کا حکم دیا تھااور وزیراعظم عمران خان نے بھی انہیں بازیاب کروانے کیلئے تین رکنی کمیٹی تشکیل دی تھی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -