سندھ کرکٹ ایسوسی ایشن نے نیشنل ٹی 20 کپ کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سندھ کرکٹ ایسوسی ایشن نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نیشنل ٹی 20 کپ کیلئے فرسٹ اور سیکنڈ الیون سکواڈز کا اعلان کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سندھ فرسٹ الیون کی قیادت سرفراز احمد کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں سعود شکیل (نائب کپتان)، احسان علی، انور علی، اسد شفیق، اعظم خان، دانش عزیز، حسن خان، خرم منظور، میر حمزہ ، محمد اصغر، محمد حسنین، محمد طحہٰ ، رومان رئیس، شرجیل خان اور سہیل خان شامل ہیں۔
سپورٹ سٹاف میں راشد خان (منیجر)، باسط علی (ہیڈ کوچ)، اقبال امام (اسسٹنٹ کوچ)، عمران خلیل (ٹرینر)، امتیاز خان (فزیو)اور محمد عاصم حسین کو (اینالسٹ) مقرر کیا گیا ہے۔
سندھ سیکنڈ الیون کی قیادت فواد عالم کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں حسن محسن (نائب کپتان)، ابرار احمد، عامر علی، عماد عالم، احسن رضا، غلام مدثر، ابتسام شیخ، جاہد علی، محمد سلیمان ،محمد عمر، رمیز عزیز، سعد علی، سیف اللہ بنگش، شاہنوازاور عمیر بن یوسف شامل ہیں۔
سندھ سیکنڈ الیون کے سپورٹ سٹاف میں غلام علی (کوچ کم منیجر)، ظفر اقبال(اسسٹنٹ کوچ)، جاوید شیخ (ٹرینر)، نثار خان (فزیو)اور شان اللہ بطور (اینالسٹ) شامل کئے گئے ہیں۔
سندھ ٹیم کے ہیڈ کوچ باسط علی کا کہنا ہے کہ ہماری ٹیم میں صوبے کے چند بڑے ناموں سمیت بہترین کھلاڑی موجود ہیں جنہوں نے ڈومیسٹک کرکٹ میں کارکردگی دکھا رکھی ہے، مجھے امید ہے کہ یہ ایک بہترین ڈومیسٹک سیزن ہو گا جس میں ہمارے سکواڈز تمام فارمیٹس میں زبردست کرکٹ کھیلیں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق پہلی مرتبہ نیشنل ٹی 20 کپ فرسٹ الیون ٹورنامنٹ ڈبل لیگ کی بنیاد پر کھیلا جارہا ہے ، یہ فیصلہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی 20 ورلڈ کپ 2021ءکے انعقاد اورنیشنل ٹی 20 کپ میں شریک کھلاڑیوں کو قومی ٹیم میں شمولیت کیلئے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرنے کی غرض سے کیا گیا ہے۔